مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امت مسلمہ کو مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے:مولانا بوستان القادری
برمنگھم:امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے اسلامی تعلیمات اپنانے کے ساتھ باہمی اتحاد و اتفاق کو بھی شیوہ بنانا ہو گا،اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر کردار و طرز عمل سے فروغ اشاعت سے بہتر اور مثبت نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار میرپور آزاد کشمیر سے آئے نامور عالم دین و خطیب مرکزی جامع مسجد مفتی عبدالحکیم میرپور علامہ مفتی محمد اسلم میرپوری نے یہاں کنفڈریشن آف سنی مسجاد کے ناظم اعلیٰ مولانا بوستان القادری اور مغل فائونڈیشن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل حاجی نائب مغل کی جانب سے اور مفتی گل رحمان قادری کی صدارت میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،استقبالیہ تقریب سے میزبان مولانا بوستان القادری حاجی نائب مغل کے علاوہ علامہ محمد عاطف حیدری،صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری،مولانا محمد فاروق نظامی،حافظ عقیل القادری،صدر برٹش کشمیری فائونڈیشن شہزاد اقبال مغل نے بھی خطاب کیا،مولانا بوستان القادری نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمان دیگر کمیونٹیز کی نسبت بہتر انداز میں جہاں زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی ہنر مندی منوا رہے ہیں وہیں پر اسلام کی اشاعت و فروغ کیلئے بھرپور انداز میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے مسائل کے حل اور مستقبل کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے،نائب مغل نے کہا کہ علما و مشائخ کے کردار سے آج اسلام برطانیہ سمیت پورے یورپ میں تیزی سے پھیل کر انسانیت کو رہنمائی و رہبری سے منور کر رہا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ برطانیہ میں مسلمان اتحاد و اتفاق اپنا کر نوجوان نسل کی تربیت کریں،شہزاد اقبال مغل نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمان حلقے زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کردار سے آگے بڑھ رہے ہیں علما و مشائخ فروغ اسلام کیساتھ امن مسلم کی سر پرستی بھی کریں،صدر محفل مفتی گل رحمان قادری نے کہا نوجوان نسل کی تربیت کر کے انتہا پسندی سمیت مختلف مسائل سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے اس موقع پر ممتاز حسین قادری کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔