مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اورترکی یک جان دوقالب، سرمایہ کاروں کو بہترین مراعات دی جائینگی: نواز شریف
انقرہ ... وزیراعظم میاں محمّد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پر کشش جگہ ہے جہاں انھیں سو فیصد ایکویٹی کی بنیاد پر سرمایہ کاری کی سہولت ہے جس پر حکومت پاکستان سرمائے کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کرتی ہے، وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد وہ تین روزہ دورے پر ترکی پہنچنے کے بعد وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، میاں محمّد نواز شریف نے کہا ترکی اور پاکستان دو ممالک ضرور ہیں لیکن ایک قوم ہیں انہوں نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں خاص طور پر توانائی، انفرا سٹرکچر، انجینیرنگ اور زرعی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک پہلے ہی دوستی کے مضبوط رشتوں میں بندھے ہیں ان کے اس دورے سے اعتماد مزید بحال ہو گا ، لاہور میں میٹرو بس سسٹم اور سندھ میں توانائی کے حوالے سے ترکی کے اشتراک سے کامیاب منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا ماضی میں بھی ترکی کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کو اس حوالے سے بہترین دوست ملک پایا اور آئندہ بھی انھیں اسی طرح مراعات اور قانونی تحفظ دئیے جائیں گے جیسے کہ مقامی سرمایہ کاروں کو حاصل ہیں تاکہ کسی قسم کی اجنبیت باقی نہ رہے وزیراعظم اپنے ہمراہ پاکستانی سرمایہ کاروں کا وفد بھی لیکر گئے ہیں بدھ کے روز وہ ان پاکستانی اور ترک سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ترک بزنس مینوں کا اعتماد حاصل کیا جا سکے ..اسی روز ایک ترک روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ ترکی ایشیا اور یورپ کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے پاکستان سے اس کے بہتر تعلقات اس کردار کو مزید اجاگر کرتے ہیں، اپنے دورے کی اہمیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر یہ دورہ دونوں ممالک کےاعلی حکومتی عہدیداروں کو مل بیٹھنے اور ایک دوسرے کی مدد کی نی راہیں تلاش کرنے کا موقع دے گا ، پاکستانی وزیراعظم اپنے ترکش ہم منصب طیب اردگان سے افغانستان سمیت دونوں ممالک کے قومی امور پر بھی بات چیت کریں گے ..