مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرویز مشرف کی قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے :ڈاکٹر محمد امجد
لندن:پرویز مشرف نے اپنے دورِ حکومت میں پاکستان کو ہر شعبے میں ترقی دی۔ پاکستان کے گرین پاسپورٹ کی دنیا میں عزت بڑی۔ پرویز مشرف نے جب حکومت سنبھالی تو ملکی رزمبادلہ کے ذخائر بہت کم تھے۔ پاکستانی بینک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا مگر پرویز مشرف نے آئی ایم ایف کے تعاون سے ملکی معیشت کو سہارا دیا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے والتھم اسٹو لندن میں برطانیہ کی تنظیم کی جانب سے سالانہ کنونشن میں بطور مہمان خصوصی کیا۔ انہون نے کہا کہ پرویز مشرف کی قیادت میں آل پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ پاکستانی عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر پس رہے ہیں۔ جمہوریت کے دعویداروں نے عوام کو غربت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ پرویز مشرف ان دنوں شدید بیمار ہیں انہیں علاج کیلئے باہر آنے کی اجازت ہونی چاہیئے۔ ڈاکتر امجد کا کہنا تھا کہ جب مشرف نے حکومت چھوڑی تو پاکستان کے بیرونی قرضے 32 بلین ڈالر رہ گئے تھے، لیکن پی پی اور نواز حکومتوں نے پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا۔ قرضوں کی کثیر رقم پاکستان سے غائب ہے۔ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ ڈاکٹر امجد صاحب نے کہا کہ مشرف دور میں شہباز شریف بیمار ہوئے تو حکومت کے ساتھ معاہدہ کرکے سعودی عرب چلے گئے، مشرف کی ہدایت پر شریف برادران کو پاسپورٹس جاری کئے گئے لیکن ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنے والے پرویز مشرف جو ان دنوں ہسپتال میں ہیں اور انکے علاج معالجہ کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ انھیں انسانیت کے ناطے علاج کے لئے برطانیہ آنے کی اجازت دی جائے۔ تقریب سے آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے صدر افضال صدیقی، جنرل سیکریٹری سعید بھٹی سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا جن میں محمد علی چوہان، چوہدری اکرم، تبریز عورہ، ثمینہ علی، نجمہ شاہین، چوہدری شوکت، سید ایان علی جعفری اور دیگر نے بھی خطاب کیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض سید محسن نقوی اور سید شان عابدی نے انجام دیئے۔