مقبول خبریں
یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں مسجد خضرا کی تزئین وآرائش کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
نوازشریف کی طرح باقی قیدیوں کوبھی علاج معالجے کیلئےرہا کیا جائے
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
اینڈریو سٹیفن سن سے راجہ نجابت حسین اور سردار عبدالرحمٰن کی ملاقات
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
سلیک ایشین انٹرنیشنل کی برطانیہ میں عروسی ملبوسات کی نمائش ایک مثالی اقدام ہے: افضل بٹ
بریڈ فورڈ:بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بھر میں بسنے والے محب الوطن کشمیریوں اور پاکستانی کمیونٹی کا مادر وطن کی تہزیب و تمدن اور ثقافت کو زندہ رکھنے میں کردار قابل رشک و تعریف ہے اپنائیت کا احساس ہوتا ہے اور ذرا بھی محسوس نہیں ہوتا کہ ہم وطن سے دور سات سمندر پار آ گئے ہیں یہ باتیں فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے روح رواں اور سابق صدر افضل بٹ نے مقامی ہوٹل کے ہال میں سلیک ایشین انٹر نیشنل کی جانب سے یارکشائر میں پہلی شادی بیاہ اور نت نئے جدید ملبوسات کی نمائش کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی میڈیا نمائندگان سے گفت و شنید کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ برطانیہ میں ایسی نمائش کو دیکھنے کا موقع ملا اور وہ بلا جھجک یہ کہنے میں کوئی آر محسوس نہیں کریں گے کہ جس طرح اسکو پیشہ ور طریقہ سے اسکا انعقاد کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی اور وہ بے حد متاثر ہوئے اب وہ انتظامیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ اسے بڑے پیمانے پر منعقد کروانے کیلئے وہ تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے اور اسے برطانیہ پاکستان کی اشتراک سے انعقاد کروا کے بین الاقوامی معیار کے برابر لایا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو مادر وطن کی ثقافت سے ناطہ جوڑے رکھنے کیلئے ایسی نمائشوں میں انکی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے،آخر میں انہوں نے سلیک ایشین انٹر نیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ماجد نذیر کا ذاتی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خصوصی طور پر اس میں شرکت کرنے کیلئے انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا،اس موقع پر ماجد نذیر نے کہا کہ پہلی دفعہ ہم نے اسے یارکشائر اور منی پاکستان بریڈ فورڈ میں اس کا انعقاد کیا اور اس میں بھرپور کامیابی ملی آئندہ برس اس سے بہتر اور بڑے پیمانے پر اسکا انعقاد کیا جائے گا آخر میں انہوں نے افضل بٹ صاحب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی دعوت کو قبول کرتے ہوئے خصوصی شرکت کی،اس نمائش کی کمپیئرنگ مارکس نثار نے سر انجام دی اور عالمی معیار کی ماڈلز نے حصہ لیا۔(بیورو رپورٹ:فیاض بشیر)