مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
افغانستان پولیس کی سینیئر تحقیقاتی افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ..!!
لشکر گاہ...افغانستان کے جنوبی حصے میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والی پولیس کی اعلیٰ خاتون افسر دم توڑ گئی ہیں۔ صوبہ ہلمند میں حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ نگار صوبائی دارالخلافہ لشکر گاہ میں اتوار کو فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوئی تھیں، اور ان کا انتقال پیر کی صبح ہوا۔ اُن پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار حملہ آور موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے۔ اڑتیس سالہ نگار نے اسلام بی بی کی جگہ سینیئر تحقیقاتی افسر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ اسلام بی بی کو جولائی میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ سن 2001ء میں طالبان دورِ حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان میں مختلف شعبوں میں خواتین کے لیے بڑھتے ہوئے مواقعوں کے تناظر میں اسلام بی بی کو ایک مثال سمجھا جاتا تھا۔ تاہم 37 سالہ اسلام بی بی کو اُن افراد کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا رہا جو اُن کے اس پیشے کا حصہ بننے کے خلاف تھے۔ ان افراد میں خود اُن کا بھائی بھی شامل تھا، جس نے اسلام بی بی کو قتل کرنے کی تین مرتبہ کوشش کی۔