مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نیوی ہیڈ کوارٹرز پر فائرنگ کرنے والا امریکی ذہنی مریض تھا: میڈیا رپورٹس
واشنگٹن...امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں پیر کو بحریہ کے ایک اڈے پر فائرنگ کر کے بارہ افراد کو ہلاک اور آٹھ افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور ایرن الیکسز کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ دماغی خلل، بے خوابی اور آوازیں سنائی دینے کا مریض تھا اور ان بیماریوں کا علاج بھی کروا رہا تھا ..بحریہ کے اڈے پر فائرنگ کے واقعے کے ایک روز بعد منگل کو بھی واشنگٹن سوگوار ہے اور وائٹ ہاؤس پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ ابھی تک حملہ آور کے عزائم کے بارے میں کچھ پتہ نہیں۔ ایرن الیکسز کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ بدھ مت قبول کر چکے تھے۔ ایرن الیکسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے آٹھ افراد کی شناخت سامنے آنی شروع ہوگئی ہیں اور ان کی عمریں چھیالیس سال سے تہتر برس بتائی جاتی ہیں۔ ایرن الیکسز بعد میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تھا پیر کی صبح اندھا دھند فائرنگ سے نیوی ہیڈ کوارٹرز میں دہشت پھیلانے والے ا س شخص کوامریکی پولیس نے ہلاک کرنے کا دعوا کیا تھا فائرنگ کی زد میں آکر 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جائے حادثہ پر زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ پولیس اس بارے فکرمند ہے کہ مسلح شخص حساس نیول دفاتر میں کام کرنے والے تین ہزار سے زائد افراد میں سے کسی کو نقصان نہ پہنچائے .. ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ ’نیوی یارڈ‘ کی عمارت میں کم از کم ایک مسلح شخص نے 10 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ نیوی نے اس واقعہ کی اطلاع سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ٹوئیٹر‘ کے ذریعے دی۔ واشنگٹن نیوی یارڈ امریکی کانگریس کی عمارت ’کیپٹل ہل‘ سے تقریباً دو کلو میڑ کے فاصلے پر واقعہ ہے۔