مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت یورپ تحریک آزادی کشمیر میں معاونت کریگی:راجہ نجابت
بریڈ فورڈ:جموںکشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ خواتین اور نوجوانوں کو تحریک آزادی کشمیر اور مقامی سیاست میں ہر سطح پر معاونت کرے گی،26فروری کو نوٹنگھم،8مارچ کو لندن،12مارچ کو مانچسٹر اور20مارچ کو برمنگھم میں تحریک کانفرنسوں کے ذریعے برطانیہ بھر میں انہیں منظم کریں گے،ان کانفرنسوں کے انتظامات خواتین رہنما اور پروفیشنل نوجوان کریں گے جبکہ ان تمام پروگراموں سے برطانوی اور یورپی ممبران پارلیمنٹ،وزراء اور شیڈو وزراء خطاب کریں گے،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ میں متحرک سیاسی،سماجی اور مذہبی اکابرین و تنظیموں سے نہ صرف معاونت لے گی بلکہ انکے پروگراموں میںبھی اشتراک عمل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے یہاں مقامی ریسٹورنٹ میں برٹش مسلم وومن فورم،یارکشائر ادبی فورم،کھڑی شریف ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداروں کے علاوہ تحریکی رہنمائوں سے مشاورتی اجلاس کے موقع پر کیا،انہوں نے مختلف تنظیموں کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم اپنے قیام سے لیکر اب تک کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی میں جو بھی کردار ادا کرتی آرہی ہیں اس میں ہمارے ساتھیوں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کی خواتین تنظیموں اور کونسلروں نے جس انداز میں ہماری معاونت کی ہے اس سے ہماری تحریک پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان کوششوں سے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان آج کشمیری عوام کیلئے اپنے اپنے ایوانوں میں آواز بلند کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں،انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ بریڈ فورڈ کی کامیاب کانفرنس کے بعد جمعۃالمبارک26فروی نو ٹنگھم میں بھی مسئلہ کشمیر کو یورپی پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس کیلئے یورپی پارلیمنٹ میں لیبر لیڈر اور فرینڈز آف کشمیر کی چیئر پرسن ڈیم گلینس ویلموٹ ایک خصوصی نشست سے خطاب کریں گی،جہاں شیڈو سیکرٹری دفاع ورنن کوکر ایم پی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما بھی شرکت کریں گے جبکہ8مارچ کو انٹر نیشنل وومن ڈے’’عالمی یوم خواتین‘‘ کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کے چیئرمین اینڈریو گرفتھس کی معاونت سے ایک کانفرنس منعقد ہو گی جس سے ایک درجن سے زائد خواتین ارکان خطاب کریں گی اور برطانیہ بھر سے کشمیری و پاکستانی خواتین مندوبین بھی شرکت کریں گی،12مارچ کو نارتھ آف انگلینڈ کے کشمیریوں اور پاکستانیوں خصوصاً پروفیشنل خواتین اور نوجوانوں کی معاونت سے قومی کانفرنس منعقد کر کے مسئلہ کشمیر کو لٹریچر اور کلچر کے حوالے سے روشناس کرانے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس میں مقامی و علاقائی ممبران پارلیمنٹ خطاب کریں گے،اسی طرح20مارچ کو برمنگھم میں خواتین تنظیموں کی معاونت سے مڈ لینڈ میں تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے کے علاوہ ویلز اور نوجوانوں کو تحریک کا حصہ بنانے کیلئے مقامی ممبران پارلیمنٹ سے معاونت کی جائے گی،راجہ نجابت حسین نے اس موقع پر برمنگھم سے بنات المسلمین،جنت الفردوس اور برٹش کشمیری وومن کونسل کی رہنمائوں سمیرا فرخ،شمیم محمود،رعنا شمع نذیر،یارکشائر ادبی فورم کی عہدیداران تسنیم حسن،شہناز صدیق،سمیہ ناز،غزل انصاری،برٹش مسلم وومن فورم کی چیئر پرسن صبیحہ خان،کونسلر کنیز اختر،کھڑی شریف ویلفیئر سوسائٹی کے رہنما چوہدری اظہر محمود،شام لِن،نصرت بی بی،تحریک کلچرل ونگ کی چیئر پرسن پامیلا اشرف،سیکرٹری زرقا احمد،تحریک کے عہدیداران محمد اعظم،امجد حسین مغل،کونسلر یاسمین ڈار،روبینہ خان اور دیگر تمام رہنمائوں کا اجلاس میں شرکت اور تجاویز دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر