مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جو لوگ پارٹی اور زبیر گل کو نقصان پہنچا رہے ہیں اصل میں وہ ملک دشمن ہیں: شکور خان
لندن... ہم سب میاں محمد نواز شریف کے ادنیٰ کارکن ہیں اور زبیر گل صدر پاکستان مسلم لیگ ن کے مخلص ساتھی ہیں زبیر گل نے برطانیہ میں پارٹی کو انتہائی منظم کیا ہے اور جو لوگ پارٹی اور زبیر گل کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں وہ اصل میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ہم چاہتے ہیں تمام دوست مل کر پارٹی کی خدمت کریں۔ ان خیالات کا اظہار محمد شکور خان سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل ن برطانیہ نے اپنے اعزاز میں محمد سعید خان کی طرف سے دئیے گئے عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعید خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ شکورخان ایک مخلص اور انسان دوست شخصیت ہیں عشایہ کی تقریب کی نظامت اورخطاب کرتے شاکر قریشی میڈیا سیکرٹری پی ایم ایل ن نے زبیر گل کے سیاسی وژن اور پارٹی کے لئے خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ زبیر گل برطانیہ میں پارٹی کے تمام ساتھیوں کو اپنی زندگی کی کمائی سمجھتے ہیں۔ شاکر قریشی نے حاضرین کو بتایا کہ زبیر گل بزنس اینڈ انویسٹمنٹ ونگ کی تشکیل کی ذمہ داری بھی مجھے اور میاں مسرور کو دے چکے ہیں جس کی تشکیل چند ہفتوں میں ہو جائیگی،اوورسیز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کی تشکیل جلد ہو رہی ہے،میاں مسرور سعید وائس پریزیڈنٹ پی ایم ایل ن نے کہا کہ میاں نواز شریف بین الاقوامی سرمایہ کاری کی گارنٹی سمجھتے جاتے ہیں ان کی صورت دیکھ کر ہی انٹر نیشنل سرمایہ کار اور ممالک پاکستان کا رُخ کر لیتے ہیں،ایسا آج ایک بار پھر ہو رہا ہے اور عنقریب پاکستان جگ مگ جگ مگ کر اٹھے گا۔پاکستان کے مخالف اور اسکی ترقی نہ چاہنے والوں کو شکست ہو گی، سید قمر رضا سابق صدر یو کے پی سی سی آئی نے کہا کہ ہم پاکستان کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں۔ امید ہے کہ میاں نواز شریف سرمایہ کاری اور سرمایہ کاری کے تحفظ کو ممکن بنانے کے لئے قوانین وضع کریں گے۔ اطہر نقوی، ملک نعیم، زوہیب نمبر دار کے علاوہ سینئر مسلم لیگی سردار محسن عباسی نے کہا کہ ہم سب پاکستان کی خدمت کریں گے تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما امجد خان نے بھی شرکت کی۔