مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی صحافی شیراز خان پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے صدر تعینات
لوٹن:برطانیہ میں پاکستانی صحافی شیراز خان کو پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن PIHROکا صدر تعینات کر دیا گیا ہے شیرازخان کا نوٹیفکیشن تنظیم کے مرکزی صدر حبیب ملک اورکزئی ’’تمغہ حسن کارکردگی پاکستان‘‘ نے تنظیم کے چیئرمین سابق سفارتکار اکرم ذکی سے باہم مشاورت کے بعدجاری کیا،شیراز خان کے نوٹیفکیشن کا کاپیاں برٹس ہائی کمشنر اسلام آباد اورپاکستان ہائی کمیشن سمیت تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں شیراز خان گزشتہ25سالوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں وہ پاکستان انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے اس عہدے پر پہلے بھی اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں وہ پاکستان پریس کلب یوکے کے ایگزیکٹو ممبر بھی ہیں وہ روزنامہ اوصاف لندن کے اس وقت اوصاف فورم کے انچارج اور تکبیر ٹی وی چینل پرحالات حاضرہ پر ایک ریگولر پروگرام بھی پچھلے چھ سالوں سے کرتے چلے آ رہے ہیں اپنی تعیناتی کے بعد انہوں نے کہا ہے وہ جلد برطانیہ کے مختلف شہروں میں پاکستانیوں کی مدد کیلئے تنظیم کے کوارڈینیٹر بھی تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور تنظیم کی ممبر شپ بھی کریں گے انہوں نے کہا ان کا رول جہاں پاکستانیوں کے مسائل اجاگر کرنا ہے وہاں ریاست پاکستان کا بھی برطانیہ میں تحفظ کرنا ہے اورمسائل کی وجہ سے جو منفی رجحانات پائے جاتے ہیں ان کو زائل کرنا ہے۔