مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس
بریڈ فورڈ:برطانیہ میں یورپی ریفرنڈم مہم کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا،برطانوی حکومت اگر سکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے عوام کو ریفرنڈم کا موقع دے سکتی ہے تو بھارت کو بھی ریاست جموں و کشمیر میں رائے شماری دے کر اپنا وعدہ پورا کرنا چاہئے،آزاد کشمیر کی حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں اپنی بساط سے بڑھ کر تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گی،بیرون ملک کشمیریوں کیلئے ہر سطح پر تعاون و معاونت جاری رکھیں گے،تاکین وطن ریاستی عوام کا عظیم سرمایہ ہیں انکے ہر مشن کی تکمیل کیلئے پیپلز پارٹی کے تمام کارکن حاضر ہیں،برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے2016کے تمام پروگراموں میں شرکت اور معاونت سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں گے اور اس وقت تک اپنی معاونت جاری رکھیں گے جب تک کشمیری عوام آزادی حاصل نہیں کر لیتے،برٹس کشمیری مقامی سیاست میں حصہ لے کر مقامی معاشرے میں ایک بھرپور کردار ادا کریں تاکہ انکی نوجوان نسل ایک اچھا شہری اور برطانوی بن سکے،حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی قیادت کو ملا کر با اختیار بنائے اور ریاست جموں و کشمیر کے حقیقی بیش کیمپ کا کردار بحال کرے تو بیرون ملک کشمیری بھی بلا تنخواہ سفیر کا کردار ادا کرتے رہیں گے،ریاست جموں و کشمیر ناقابل وحدت ہے اسے تقسیم کرنے کی کسی بھی کارروائی کی بیرون ملک کشمیری بھرپور مزاحمت کریں گے،برطانیہ بھر سے کشمیر و پاکستانی کونسلروں،سیاسی و سماجی رہنمائوں اورخواتین لیڈروں کی طرف سے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں سے تعاون کی یقین دہانی،ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ میں جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے موقع پر مقررین نے کیا جس کی صدارت تحریک کے سر پرست سردار عبدالرحمان خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر راجہ شوکت خالق تھے نظامت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین اور تلاوت کلام پاک حاجی کرامت حسین آف تنگدیو نے کی،کانفرنس سے یورپی ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر ایم ای پی،ناز شاہ ایم پی،جیو ڈیتھ کمنز ایم پی،مسلم لیگ ن کے رہنما محمد شبیر مغل ایڈووکیٹ آزاد کشمیر NGOSکے مرکزی سیکرٹری جنرل اظہر محمود،تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم،بنات المسلمین کی چیئر پرسن سمیرا فرخ،برٹش مسلم وومن فورم برطانیہ کی حیئر پرسن صبیحہ خان،تحریک کی شعبہ خواتین کی چیئر پرسن کونسلر یاسمین ڈار،گریٹر مانچسٹر کی چیئر پرسن روبینہ خان،گریٹر لندن کے چیئرمین راجہ سکندر خان،انٹر نیشنل ہیومن رائٹس فورم ایشیا و یورپ کے چیئرمین راجہ محمد شبیر لیوٹن،راچڈیل کے کونسلر عاصم رشید،پاکستان تحریک انصاف یارکشائر کے نائب صدر آصف خان،مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا جبکہ کانفرنس میں بریڈ فورڈ کے ڈپٹی لارڈ میئر کونسلر عابد حسین،سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق،سابق میئر راچڈیل کونسلر ڈاکٹر محمد عمران،کونسلر افتخار احمد،سابق پارلیمانی امیدوار عطرت علی،کونسلر کنیز اختر،بنات المسلمین کی وائس چیئر پرسن انیلا اسد اور انکی ٹیم،لیڈز سے ارشد کھٹانہ،الماس گوہر،سردار سہراب خان،پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شاہ محمد کھوکھر،آصف نسیم راٹھور،چوہدری عبدالقیوم،زائد حسین مغل،چوہدری محمد بشیرگجر،سابق کونسلر محمد شریف،لیبر پارٹی کے کونسل کے امید وار منصف داد،عظیم مالک،حاجی محمد حنیف،حاجی محمد ذوالفقار کے علاوہ تحریک کے کلچرل ونگ کی سیکرٹری زرقا احمد،کومل خان،شاہدہ خان،شبانہ الطاف عباسی،تحریک کے وائس چیئر مین امجد حسین مغل اور لالہ محمد اقبال سمیت دیگر رہنمائوں نے تحریک کی سرگرمیوں سے تعاون کا اعلان کیا۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر