مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ ایران تعلقات سرد مہری کے خاتمے کا آغاز، جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم ملاقات متوقع
لندن ... برطانیہ ایران تعلقات میں سرد مہری کے خاتمے کیلئے برطانیہ اور امریکہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا مثبت جواب ڈٹے ہووے ایرانی صدر نے رواں مہینے کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے ایرانی صدر نے یہ تصدیق سوشل میڈیا کا استمعال کرتے ہووے ٹویٹر سے کی .. گلاسگو سے تعلیم یافتہ حسن روحانی سے اس حوالے سے امریکی صدر براک اوبامہ بھی رابطے میں تھے .. اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے منقطع سفارتی تعلقات کی بحالی پر بھی بات ممکن ہے۔ نومبر سن 2011 میں برطانوی سفارت خانے پر ایرانی مظاہرین کے حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات منقطع ہو گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اراکین پارلیمنٹ کو گزشتہ پیر کو بتایا تھا کہ نئے ایرانی صدر حسن روحانی کو انہوں نے ایک خط تحریر کیا ہے اور اس میں تعلقات کو ازسرنو بحال کرنے کا ذکر بھی کیا گیا تھا۔ ایرانی فارن آفس کا کہنا ہے کہ فی الوقت ان کے پاس ایرانی وزیر خارجہ کی اپنے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کا شیڈول ہے جیسے ہی ایرانی صدر کا شیڈول طے ہو گا جاری کر دیا جائے گا ..