مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف نوبل انعام کےمزاحیہ ورژن اِگ نوبیل انعام کی سالانہ تقریب، عجیب تحقیقات پر انعامات
لندن ... سنجیدہ نوعیت کی تحقیق پر مزاحیہ انداز میں دئیے جانے والے ایوارڈز کی اس سال ہونے والی تقریب میں جس ٹیم نے اگ نوبل انعام جیتا ہے اس کی تحقیق کا موضوع خود نمائی تھا ..جس نے تحقیق میں ثابت کیا کہ شراب نوشی کے بعد لوگ اپنے آپ کو زیادہ دلکش سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔ یہ ریسرچ فرانس اور امریکہ کے سائنسدانوں نے کی تھی اور اس تحقیق کو ’بیئر گوگل ایفیکٹ‘ کا نام دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اِگ نوبیل انعام مشہور نوبیل انعام کا مزاحیہ ورژن ہے۔ گ نوبیل کی تقریب ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوئی۔ چند انعام یافتگان کی تحقیق ملاخطہ کریں .. طب کے شعبہ میں کامیاب محقق کا کہنا تھا کہ چوہے دل کے آپریشن کے بعد زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں اگر وہ اوپرا سنیں.. امن انعام بیلاروس کے صدر کو دیا گیا کیونکہ انہوں نے عوامی جگہوں پر تالیاں بجانے کی ممانعت کی ہوئی ہے۔ اور ان کے ساتھ بیلاروس کی ریاستی پولیس کو بھت امن انعام سے نوازا گیا کیونکہ اس نے اس شخص کو عوامی جگہ پر تالیاں بجانے کے جرم میں گرفتار کیا جس کا ایک بازو نہیں تھا۔