مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک آزادی کشمیرکیلئے شہید مقبول بٹ کے افکار اپنانے کی ضرورت ہے:کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ
برمنگھم : جواں سال نسل کو کشمیر کی تاریخ اور حقیقی نظریات سے متعارف کروانے کے لیے تمام کشمیری تحریکوں کو دیانتداری سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ریاست جموں و کشمیر کی آزادی و خودمختاری کے لیے محض سوچ اور تخیل کا ہونا کافی نہیں بلکہ اس کے لیے دنیا بھر میں موجود کشمیری عوام کو اپنی عملی خدمات بھی پیش کرنا ہونگی ، ان خیالات کا اظہار صدر کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ و یورپ کونسلر غلام حسین نے یہاں مقامی ہوٹل میں جماعت کے عہدیداران کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کونسلر عنصر علی خان ، ڈاکٹر مسعود رضا، ساجد یوسف، حاجی عبدالحمید ، محمد نواز ، حاجی محمد یسین،پرویز بٹ ، نصیر احمد، ارشد محمود، اظہر احمد، آصف یونس ، محمد عدنان ظفر، محمد اشرف اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔صدر کشمیر فریڈم موومنٹ نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ یورپ اور برطانیہ کے اندر آباد ہماری جواں نسل آج کشمیر کی تحریک آزادی اور تاریخ سے نابلد دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے زیادہ لوگ یکجاہو جاتے ہیں لیکن کشمیرکی تحریک آزادی کو نصف صدی سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجود بھی اختلاف اور تفریق کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ریفرنڈم کا حق مل جاتا ہے تو کیا آج کا کشمیری نوجوان آزادی کے بعد کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے مستقبل قریب میں کشمیر فریڈم موومنٹ ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف میں ویلفیئر ، صحت عامہ، تعلیم اور بنیادی سہولیت و شعور و آگہی کے لیے ایک منظم کام کا آغاز کرے گی۔ کونسلر عنصر علی خان نے کہا کہ پیشہ وارنہ صلاحیتوں کی حامل کشمیری افرادی قوت کو یکجا کرکے تحریک کے لیے متحرک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچانے کے لیے بیرون ملک آباد کشمیروں کا ایک دوسرے سے روابط اور تال میل بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں آباد پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل کشمیری ڈاکٹرز ، انجنیئر ز اور دیگر شعبوں سے وابستہ افراد کا ڈیٹا جمع کرنا اشد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے محض جذبات اور نعروں کی ہی نہیں بلکہ اسکی تکمیل کے لیے ذہن سازی اور فہم و فراست کی بھی ضرورت ہے۔ اجلاس سے ڈاکٹر مسعود رضا، حاجی یسین، ساجد یوسف ، محمد نواز اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ کشمیر فریڈم موومنٹ کو مزید فعال اور موئثر بنانے کے لیے بیس کیمپ میں مرکزی دفتر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔