مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری منشی کا خون معاف نہیں کرینگے،پی پی برطانیہ کے رہنمائوں کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب
سلاؤ: جاوید بڈھانوی نے اقتدار میں آ کر نکیال سے چالیس سالہ سول مارشل کا خاتمہ کیا.سردار سکندر کی سرداری ختم ہونے پر کریلوی خاندان بوکلاہٹ کا شکار ہو گیا، پیپلزپارٹی کے جیالے چوہدری منشی کا خون معاف نہیں کریں گے،سردار سکندر ڈوگرہ راج کی پیداوار ہے،آزاد کشمیر میں فساد کی سیاست کا آغاز وفاقی وزراء کی اشتعال انگیز تقرریوں نے کیا، پیپلزپارٹی شہدوں کی جماعت ہر پلیٹ فارم پر مقابلہ کریں گے،حملے کا جواب آمدہ الیکشن میں بیلٹ بکس کے اندر دیں گے،ن لیگ نے حملہ آور ہو کر نکیال کی گجر برداری کو یکجا کر دیا اس پر مشکور ہیں،گزشتہ الیکشن میں بیلٹ بکس کے ساتھ قرآن پاک جلانے والوں کو قرآن کی مار پڑ چکی ہے .سلاؤ میں منعقدہ چوہدری منشی کے تعزیتی ریفرنس سے مہمان خصوصی سابق صدر پی پی پی برطانیہ چوہدری زمان صدر تقریب چوہدری پرویز،چوہدری شفقت ببلی، محمد ریاض کوہمروی،میاں محمد سلیم،محمد مہربان ملک، راجہ اعظم خان،ناہید حیات،سید اعجاز محیی الدین اور دیگر کا خطاب، تعزیتی ریفرنس کا انعقار سابق صدر پی پی سلاؤ شفقت ببلی اور ممبر ایڈہاک کمیٹی محمد ریاض کوہمروی نے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری محمد زمان نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر میں امن کی سیاست کا فروغ چاہتے ہیں ن لیگ تشدد کی دیاست سے پرہیز کرے اور بالخصوص وفاقی وزراء اپنے لب و لہجے میں تبدیلی لائیں،انھوں نے کہا کہ جلسہ کرنا ہر کسی کا حق ہے عوام آج باشعور ہیں وہ اپنے ضمیر کی آواز اور کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے ،انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں خطے میں امن رہے اور پیار محبت سے یہ سیاسی نظام چلے ،موجودہ آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی چالیس سالوں پر بھاری ہے،سابق صدر پی پی و ممبر ایڈہاک کمیٹی سید حسن بخاری نے بھی تقریب سے بعذریہ فون خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے پی پی کا کارکن شہد کر کے دہشت گردی کی ہے جس طرح پاکستان میں نواز لیگ غنڈا گردی کر رہی ہے اس طرح کشمیر میں نہیں ہو گا،انھوں نے کہا کہ ن لیگ ہٹلر کی سوچ رکھتی ہے ،سردار حیات کی سرداری ختم ہونے پر وہ تشدد کی سیاست پر اتر آئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں صدر تقریب چوہدری پرویز نے کہا کہ نکیال،واقع کے زمہ دران کو جب تک کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے، آمدہ الیکشن میں ووٹ کی پرچی سے چوہدری منشی کی شہادت کا بدلہ لیں گے ممبر ایڈہاک کمیٹی محمد ریاض کوہمروی نے کہا کہ ن لیگ کے رویئے کی مذمت کرتے ہیں اور چوہدری منشی کا خون معاف نہیں کریں گے جاوید اقبال بڈھانوی کو اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہیں اور بڈھانوی کو آئندہ الیکشن میں کامیابی کی ایڈوانس مبارکباد پیش کرتے ہیں سابق صدر پی پی سلاؤ شفقت ببلی،میاں محمد سلیم،ممبر ایڈہاک کمیٹی،محمد مہربان ملک ممبر ایڈہاک کمیٹی راجہ اعظم خان اور ناہید حیات نے کہا کہ کریلوی خاندان ڈوگرہ دور کی پیداوار ہے جہنوں نے نکیال میں سول مارشل لاء لگا رکھا تھا جاوید بڈھانوی نے کامیاب ہو کر ان کی سرداری کا خاتمہ کیا ہے، آئندہ یہ سردار کبھی اقتدار میں نظر نہیں آئیں گے، تقریب سے گلبار چوہدری چوہدری وحید سرور امتیاز بڈھانوی راشد غازی اور نے بھی خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی طرف سے نکیال میں کی گئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور جاوید اقبال بڈھانوی کو اپنے تعاون کا مکمل یقین دلایا ہے،تقریب میں برطانیہ کے مختلف شہروں سے پارٹی کارکنان جن میں بابر سیف ،کونلسر ظفیر بھٹی وحید اقبال اور دیگر نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر چوہدری منشی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی بھی کی گئی۔