مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنمائوں کا آصف نسیم راٹھور کی زیر صدارت اجلاس
بریڈ فورڈ:پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنمائوں کا اجلاس زیر صدارت آصف نسیم راٹھور منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعظم سردار عبدالرحمن خان،راجہ غضنفر خالق،زاہد مغل،چوہدری صغیر احمد پوٹھی،حاجی کرامت،چوہدری عبدالقیوم،اصغر چارلی،طیب اقبال پاشا اور خواجہ محمد پرویز نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں سانحہ نکیال کے دوران شہید ہونیوالے پیپلز پارٹی کے کارکن چوہدری منشی کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائے مغفرت کی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر سردار عبدالرحمان خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر امن لوگوں پر مشتمل ایک سیاسی جماعت ہے جبکہ کارکنوں اور لیڈر شپ کو قتل کیا گیا آزاد کشمیر کنٹرول لائن کے قریب نکیال میں وفاقی وزراء کی عماء پر جس طرح پی پی کے معصوم اور نہتے لوگوں پر گولی چلائی گئی اس سے بڑی بر بریت اور کیا ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے حوصلے اس طرح پست نہیں کئے جا سکتے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق نے کہا کہ نکیال سانحہ کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے وفاقی حکومت کو اس واقعہ پر نہ صرف معافی مانگنی چاہئے بلکہ آزاد کشمیر میں وفاقی وزراء کا داخلہ الیکشن تک بند کرنا چاہئے،آصف نسیم راٹھور اور زائد مغل نے کہا کہ برطانیہ میں پارٹی کارکن خاموش نہیں بیٹھیں گے برطانیہ میں خاص طور پر بریڈ فورڈ میں پارٹی کارکن اسکے خلاف باقاعدہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے،چوہدری صغیر پوٹھی،اصغر چارلی،طیب پاشا،خواجہ محمد پرویز اور ماموں عبدالقیوم نے کہا کہ مسلم لیگ ن اوچھے ہتھکنڈوں سے الیکشن سے راہ فرار تلاش کر رہی ہے اس وقت ن لیگ میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار ایک دوسرے کو سیاست سے آئوٹ کرنے کیلئے ریاستی عوام کا خون بہا رہے ہیں تاکہ الیکشن ملتوی ہوں پی پی اپنے لوگوں کو میدان سے بھاگنے نہیں دیگی اپنے کارکنوں کا تحفظ کرے گی۔