مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانحہ نکیال: وفاقی وزیر برجیس طاہر کو انکے عہدے سے ہٹایا جائے:پیپلز پارٹی برطانیہ
لوٹن:نکیال آزاد کشمیر میں13فروری کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں چوہدری منشی کے قتل کیخلاف وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی جانب سے گزشتہ پیر کو یوم سیاہ وفاقی حکومت کیخلاف منانے کی مناسبت سے پیپلز پارٹی برطانیہ کے مرکزی قائدین نے لوٹن کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک احتجاجی ہنگامی پروگرام منعقد کیا جس میں محسن باری،چوہدری محمد بشیر،کونسلر اظہر بڑالوی،راجہ اعظم خان،مسعود رانا،سید اعجاز معین الدین،آصف خان،چوہدری عارف اور دیگر نے بڑے پیمانے پر نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنے خطابات میں مسلم لیگ ن پاکستان کے وزراء پر آزاد کشمیر میں انتشار اور افرا تفری پھیلانے کا ذمہ دار قرار دیا اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر کو انکے عہدے سے ہٹانے کا بھی بھرپور مطالبہ کیا پروفیسر مسعود اختر ہزار وی کی تلاوت قرآن پاک کے بعد پیپلز پارٹی کے کارکن چوہدری منشی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی،محسن باری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ن لیگ کے گلو بٹوں نے آزاد کشمیر میں بھی غنڈہ گردی شروع کر دی ہے اور نکیال میں قتل و غارت گری کرنے والے گلو بٹ بھارت سے درآمد کئے گئے تھے انہوں نے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور وفاقی وزیر برجیس طاہر کو انکے عہدے سے ہٹایا جائے انہوں نے کہا برطانیہ میں کشمیریوں نے بڑے پیمانے پر بھارتی وزیر اعظم مودی کے کیخلاف احتجاج کیا لیکن مسلم لیگ ن نے اپنی تجارت کی خاطر مودی کو گلے لگایا،کونسلر اطہر محمود بڑالوی نے کہا کہ نکیال کے سانحہ کے بعد اور وفاقی وزرا ء کی آزاد کشمیر میں بلاوجہ مداخلت سے کشمیریوں میں منفی تاثرات نے جنم لیا ہے جو کشمیری پوری دنیا میں پاکستان کے تحفظات کا تحفظ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے فنڈز روکے جا رہے ہیں منتخب حکومت اور منتخب وزیر اعظم کو گرانے کی سازش ہو رہی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن کا مائنڈ سیٹ مار دھاڑ اور جوڑ توڑ کی سیاست ہے انہوں نے کہا برجیس طاہر کو اگر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو وہ کشمیری لندن سے گلاسگو تک احتجاج کریں گے،لندن سے ریاض خان نے کہا کہ چوہدری منشی خان کی نکیال میں شہادت کے بعد پیپلز پارٹی کے شہداء کی فہرست میں اضافہ ہو گیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ ن سفاک ڈکٹیٹر ضیا الحق کی پیداوار ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے ہم ہر ظلم و زیادتی کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور آئندہ بھی گھبرانے والے نہیں،انہوں نے کہا کہ برجیس طاہر کو عہدے سے فارغ کیا جائے،راجہ اعظم ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نکیال کا کیریلوی خاندان پورے آزاد کشمیر پر بلا واسطہ یا بلواستہ ہمیشہ قابض رہا ہے اور ہمیشہ گزشتہ پچاس سالوں سے اس خاندان نے دو چار افراد قتل ہر سال میں قتل کروائے ہیں اور دہشت پھیلا کر الیکشن جیتتے چلے آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایک متوسط گھرانہ کا ایک جیالا چوہدری جاوید بڑھالوی اس حلقے سے کامیاب ہوا اور پیپلز پارٹی اپنی کامیابیوں کے ساتھ پانچ سال حکومت مکمل ہونے کی وجہ سے ن لیگ کیلئے فرسٹریشن کا شکار ہے اور وہ کرپشن کے ذریعے آزاد کشمیر کی حکومت پر قابض ہونا چاہتی ہے،سید اعجاز معین الدین قادری نے کہا پیپلز پارٹی کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے نکیال میں ایک خاندان ڈوگرہ راج سے مسلط ہے اور چار منتخب وزرائے اعظم پر یہاں حملے ہوئے ہیں،آزاد کشمیر کے پر امن ماحول کو وفاقی وزراء نے یہاں بے جا مداخلت سے ماحول خراب کیا ہے،پیپلز پارٹی کے جیالے مقابلہ کریں گے،کشمیری لوگ ماڈل ٹائون کے لوگوں کی طرح نہیں ہیں،مسعود رانا نے کہا کہ ہم سانحہ ماڈل ٹائون کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط ہوئی ہے انہوں نے دعویٰ کیا آزاد کشمیر میں آئندہ بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی،پیپلز پارٹی کے یوتھ رہنما آصف خان نے کہا کہ سانحہ نکیال اور چوہدری منشی خان کی شہادت کے بعد ہمارے کارکن اس وقت تک احتجاج کریں گے جب تک کہ مجرم اپنے کیفر کردار تک نہیں پہنچ جاتے،چوہدری عارف نے کہا کہ بلاول کی یوتھ ریلی پر امن تھی لیکن اس پر حملے کی پلاننگ پہلے کی گئی تھی ایسے ہی چڑھوئی میں منصوبہ تھا لیکن پیپلز پارٹی کے جیالوں نے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا ہے،سٹیج سیکرٹری وسیم بٹ نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر ہمارے رہنمائوں نے جو قربانیاں دی ہیں ہم اس پر عمل کریں گے،اس موقع پر ایاز خان اور پیپلز پارٹی کے کئی درجن نظریاتی کارکن موجود تھے پروگرام کا اہتمام پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما اور سابق کونسلر چوہدری بشیر نے کیا تھا۔