مقبول خبریں
اداراہ نور السلام فیصل آباد کی زیر سرپرستی محفل ذکر و نعت بسلسلہ فروغ علم کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی لباس اپنی انفرادیت کی وجہ سے انسان کی شخصیت کو مزید نکھار دیتا ہے: ماجد نذیر
بولٹن:پاکستان کی ثقافت کو فروغ دینا اور اسے زندہ رکھنے کیلئے نوجوان نسل کو مکمل ہم آہنگ رکھنے کیلئے ہم سب کو یکسوئی کے ساتھ کام کرنا ہو گا،دوسری سب سے بڑی بات یہ ہے کہ پاکستانی لباس اپنی ایک انفرادیت کی وجہ سے انسان کی شخصیت کو مزید نکھار دیتا ہے ان خیالات کا اظہار سلیک انٹر نیشنل شادی بیاہ و نت نئے عروسی اور دوسرے ملبوسات کی سالانہ نمائش کے موقع پر اسکے انتھک محنتی روح رواں ڈائریکٹر ماجد نذیر نے اختتامی تقریب کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا اس سال اس میں بہتری آئی ہے اور اگلے سال وہ اس سے بڑے پیمانے پر منعقد کروانے کیلئے پر عزم ہیں نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانے اور اسکی افادیت بارے آگاہی وقت کا تقاضا ہے وگرنہ وہ اس سے روح گردانی کریں گے انہوں نے کہا کہ وہ پورا سال اسکی باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے ہیں اور انکی انتہائی کوشش ہوتی ہے کہ نت نئے جدید ملبوسات کو متعارف کروایا جا سکے تاکہ اس سے نوجوان کے اندر اسے اپنانے کا احساس پیدا ہو اس میں بیرونی ممالک سے رفقاء کی آرا اور انکا بھرپور تعاون حاصل ہوتا ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کے تبادلہ خیال سے بہتری آتی ہے ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ اسے اعلیٰ معیار کے مطابق ڈھال سکیں اور آج اس سخت محنت و لگن اور تمام ساتھیوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوا،میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ یہ سب کچھ مشترکہ ٹیم کے کام کرنے سے ہی ہوتا ہے وگرنہ ایسا ممکن نہیں،آخر میں انہوں نے اپنے خاندان کے تمام افراد اور دور دراز سے آئے ہوئے مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر بھرپور انداز میں شرکت کی،اس نمائش میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی عہدیداران اور ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مارکس نے اپنے مخصوص انداز میں اسٹیج کی ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ مانی لیاقت نے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے لطیفوں سے حاضرین کو محضوض کیا،برطانیہ کی صف اول کی ماڈلز نے نت نئے ڈیزائنوں کی وجہ سے حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر