مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بشار الاسد نے کیمیائی ہتھیارعراق اورلبنان منتقل کرنا شروع کردئیے ہیں: اہم باغی جنرل کا الزام
لندن...شام پر حملے کے حوالے سے عالمی رہنماؤں کی بحث ابھی کسی منطقی حل کی طرف بڑھی تھی کہ بشار الاسد کے باغی ایک اہم جنرل نے کہہ دیا ہے کہ شامی حکومت کو یہ موقع دینا خطرے سے خالی نہ ہو گا جنرلسلیم ادریس نےالزام عائد کیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو عراق اور لبنان منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس الزام سے کچھ دیر قبل ہی امریکا اور روس شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے سے متعلق معاہدے اور طریقہ کار پرمتفق ہونے پر برطانیہ اور فرانس نے اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔ طے شدہ معاہدے کے مطابق شام کو اپنے ذخیرہ شدہ کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ جنیوا میں مذاکرت کے تیسرے روز امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شام کو فوری طور پر بین الاقوامی انسپکٹروں کو جانچ پڑتال کی اجازت دینا ہوگی۔ جان کیری کا مزید کہنا تھا کہ اسلحہ انسپکٹر نومبر میں اپنا کام شروع کردیں گے اور انہیں سن 2014ء کے وسط تک تمام کیمیائی ہتھیار ختم کرنا ہوں گے۔ برطانیہ اور فرانس نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔ جبکہ شامی باغیوں کے ایک اہم رہنما جنرل سلیم ادریس نےالزام عائد کیا ہے کہ صدر بشار الاسد نے اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو عراق اور لبنان منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔