مقبول خبریں
اداراہ نور السلام فیصل آباد کی زیر سرپرستی محفل ذکر و نعت بسلسلہ فروغ علم کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وفد کی شیڈو وزیر خارجہ فیبئن ہملٹن سے ملاقات
بریڈ فورڈ:لیبرپارٹی1995کی منظور شدہ کشمیر پالیسی پر عملدرآمد کرے جبکہ ممتاز کشمیری حریت پسندوں مقبول بٹ شہید اور افضل گرو شہید کے ساتھ ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے کر انکے جسد خاکی کشمیری عوام کے حوالے کئے جائیں مقبوضہ کشمیر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے مرتب کردہ مفصل رپورٹ پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے لیبر ارکان پارلیمنٹ معاونت کریں،ہیلری بین،فیٹبن ہملٹن اور جیوڈیتھ کمنز کے شیڈو فارن آفیسرز ٹیم میں شامل ہونے سے کشمیری عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اورتوقع ہے کہ شیڈو فارن آفیئرز ٹیم حکمران جماعت پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دبائو ڈالے گی،جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے وفد کی شیڈو وزیر خارجہ فیبئن ہملٹن ایم پی سے تفصیلی ملاقات،وفد میں چیئرمین راجہ نجابت حسین،ڈپٹی چیئر پرسن صبیحہ خان اور لیڈز کے کونسلر اور سابق امیدوار یورپی پارلیمنٹ اصغر خان قریشی شامل تھے،تینوں کشمیری رہنمائوں نے جہاں فیبئن ہملٹن کو شیڈو وزارت میں برصغیر کے ملکوں کے بارے میں ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی اور انہیں خرم پرویز کی طرف سے804صفحات پر مشتمل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ بھی دی تاکہ وہ اس کی روشنی میں اپنی دیگر ٹیم کو بھی بریفنگ دے سکیں،کشمیری رہنمائوں نے اس موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ملاقاتوں اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ سے ملاقاتوں پر اعتراض کے علاوہ کشمیریوں کو نظر انداز کر کے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سمیت برطانوی سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پاک بھارت مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیریوں کی شرکت کو لازمی قرار دلوائیں،تحریکی رہنمائوں نے یوم شہدائے مقبول بٹ شہید اورافضل گرو شہید کے بارے میں بھی شیڈو وزیر کو بریف کیا اور کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے کشمیری دنیا بھر میں جہاں اپنے دونوں عظیم شہداء کوخراج عقیدت پیش کر رہے ہیں وہاں بھارتی حکومت کی طرف سے انہیں غیرقانونی پھانسی دینے اور تہاڑ جیل میں ہی انہیں دفن کرنے پر احتجاج کر رہے ہیں جو کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے مگر عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس ہے،شیڈو وزیر خارجہ فیبئن ہملٹن ایم پی نے اس موقع پر کشمیری وفد کو یقین دلایا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں گے اور لیڈر شپ کے ساتھ مل کر آئندہ کیلئے ایسا لائحہ عمل طے کریں گے جس سے نہ صرف بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات بہتر بنوائے جا سکیں بلکہ مسئلہ کشمیر کو وہاں کی عوام کی مرضی سے حل کروانے میں بھی مدد مل سکے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جہاں15ملین کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے وہیں برصغیر میں پائیدار امن کیلئے بھی اس کا حل ضروری ہے تاکہ برطانیہ جیسے دونوں ملکوں بھارت اور پاکستان کے دوست اور ایک ملین برٹش کشمیریوں کا نمائندہ ہونے کی وجہ سے ایک غیر جانبدار کردار بنتا ہے جو ہم ادا کریں گے اور تینوں فریقوں سے مل کر اس مسئلہ کے پر امن سیاسی حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے تحریک حق خود ارادیت یورپ کے مستقبل کے پروگراموں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر