مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ:ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث تقریباً تین ہزار آپریشن ملتوی کر دیے گئے
لندن :برطانیہ میںینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث تقریباً تین ہزار آپریشن ملتوی کر دیے گئے ہیں۔نوجوان ڈاکٹر حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے کنٹریکٹ کے تحت تنخواہوں میں کمی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم بی ایم اے کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے کنٹریکٹ کے تحت نوجوان ڈاکٹروں کو زیادہ گھنٹے کام کرنا پڑے گا اور ساتھ ہی انھیں ملنے والی تنخواہوں میں بھی کمی ہو گی۔ڈاکٹر ہڑتال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہیں جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ اس مسئلے کا حل نہ ملنے کی وجہ ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم بی ایم اے ہے ۔برطانیہ کے مختلف شہروں میں واقع سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ صبح آٹھ بجے نوجوان ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔موجودہ کنٹریکٹ کے تحت برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو شام سات سے لے کر صبح سات اور ہفتے اور اتوار کے روز کام کرنے کے عوض اضافی الاؤنس دیا جاتا ہے ۔جبکہ نئے جاری کردہ کنٹریکٹ کے تحت اضافی الاؤنس رات دس سے صبح سات اور صرف اتوا ر کو کام کرنے کی صورت میں ہی دیا جائے گا۔