مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو مظلوم کشمیری قوم کے ساتھ انصاف کرنا ہو گا:بیرسٹر عمران حسین
بریڈ فورڈ:تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام بریڈ فورڈ میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کے مہمان خصوصی شیڈو منسٹر فار انٹر نیشنل ڈویلپمنٹ ایم پی بیرسٹر عمران حسین تھے جبکہ لارڈ نذیر احمد کو کانفرنس میں خاص مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا تھا،کشمیر کانفرنس کی صدارت تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر حافظ آزاد نے سر انجام دیئے،کانفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کی سعادت ارشد صدیق نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولؐ حاجی کرامت نے پڑھی،کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیڈو منسٹر ایم پی بیرسٹر عمران حسین جو برطانوی پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے وائس چیئرمین بھی ہیں نے کہا بین الاقوامی برادری کشمیریوں کا اور کتنا قتل عام دیکھنا چاہتی ہے مقبوضہ کشمیر میں درجنوں اجتماعی قبریں،نہتے لوگوں کا قتل عام اور معصوم عورتوں کی عصمت دری عالمی برادری کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی نہیں۔عالمی برادری اورخاص طور پر اقوام متحدہ کو مظلوم کشمیری قوم کے ساتھ انصاف کرنا ہو گا،بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ بھارت کو جمہوریت کا لائسنس کشمیری اس وقت تک جاری نہیں ہونے دینگے جب تک وہ کشمیریوں کو انکا بنیادی حق ،حق خود ارایت اقوام متحدہ کی قراردادوں ک مطابق نہیں دیتا،بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہئے چونکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا کشمیر کے اندر کئی سالوں سے لا متناہی سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کے حق میں ہیں مگر ان مذاکرات میں تیسرے فریق کا شامل ہونا بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کرتے رہیں گے،کشمیر کانفرنس سے بطور خاص سپیکر خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹری کشمیر کمیٹی کے صدر لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے لیڈر20سال سے ایک جیسی تقریریں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی موجودہ حکومت اور پارٹی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بھارت کو ناراض نہیں کرنا چاہتی جبکہ ہمارے بعض لوگ برطانیہ میں کشمیر کے نام پر ٹوری پارٹی کو پرموٹ کرتے ہیں،لارڈ نذیر نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم دنیا بھر کے حوالہ سے کانفرنسز میں شرکت کرتے ہیں مگر وہ بھارت کیساتھ دوستی اور مفادات کے باعث کشمیر پر ایک کانفرنس بلوانے کیلئے تیار نہیں۔مڈ ل ایسٹ سمیت دنیا کے کئی ایشوز پر برطانیہ میں سرکاری سطح پر کانفرنسیں ہو ئی ہیں جن میں وزیر اعظم شرکت کرتے ہیں مگر کشمیر کے حوالے سے دوہری پالیسی اپنا رکھی ہے۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر