مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چھتیس گڑھ حملے میں ملوث خاتون کمانڈر سمیت14ماؤ باغیوں کی ہلاکت کا دعوہ ..!!
نئی دہلی... بھارتی حکومت نے ایک خاتون کمانڈر سمیت14ماؤ باغیوں کی ہلاکت کا دعوہ کیا ہے یہ واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست اوڑیسا میں پیش آیا ..بھارت سرکار کے مطابق یہ جھڑپ ضلع ملکہ نگری میں ہوئی جہاں ماؤ باغیوں کے گروہ نے جنگل میں ڈیرہ ڈال رکھا تھا بھارتی پولیس نے مارے جانے والے باغیوں سے اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعوہ کیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ گروہ حکمران جماعت کانگریس کے رہنماؤں کی گاڑیوں کے قافلے پر 25 مئی کو چھتیس گڑھ میں ہونے والے حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں سینئر رہنماؤں سمیت 24 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گروہ کی جنگل میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور ضلعی رضا کاروں نے مشترکہ کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران بارودی مواد، اسلحہ و گولہ بارود اور ماؤ نواز تحریری مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے بھی ماؤ نواز باغیوں کو ملک و قوم کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دے رکھا ہے ..