مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حلقہ نمبر4چڑھوئی کے لوگ میجر منصف داد مرحوم کے بہت زیادہ شیدائی ہیں:راجہ طارق جمیل
پیٹر برا:پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام پیٹر برا میں ایک استقبالیہ منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی حلقہ نمبر4چڑھوئی سے مسلم لیگ کے رہنما راجہ نعیم منصف داد تھے، ان کا شاندار استقبال ڈھول،تاشے سے کیا گیا،حلقہ نمبر4چڑھوئی کے لوگ میجر منصف داد مرحوم کے شیدائی ہیں،میجر منصف داد مرحوم ایک تاریخ ساز شخصیت تھے جنہوں نے اپنے علاقے کے غریب عوام کیلئے بہت درد رکھتے تھے،اسی پیار محبت اور جذبے نے نوجوان راجہ نعیم منصف داد کو سیاست میں لا کھڑا کیا،اس جلسے میں برطانیہ کے شہروں سے سیاسی شخصیات نے شرکت کی،جلسے سےخطاب کرتے ہوئے پیٹر براسے راجہ طارق جمیل صدر پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ حلقہ نبمر4چڑھوئی کے عوام راجہ منصف داد مرحوم کی قربانیوں کو آج یاد کرتے ہیں گو وہ آج ہم میں نہیں مگر ان کے کئے گئے علاقے کیلئے کام لوگ محفلوں میں بیان کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے دامن کو کرپشن سے پاک رکھا،آج پیپلز پارٹی کے لیڈر سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں کر رہے چڑھوئی میں حالیہ منعقدہ پیپلز پارٹی کے جلسے میں پاکستان کے کرپٹ ترین سابق وزیر اعظم کو بلایا گیا،دیہاتی لوگ تو شاید ان کے اصلی نام سے واقف نہیں مگر راجہ رینٹل کے نام سے تاریخ کا ایک حصہ بن چکے ہیں،کرپٹ لوگوں سے جلسے کو کامیاب کرنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ثابت ہوئی اب عوام کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ ان کو ایک دیانت دار اعلیٰ اقدار کی حاصل کرپشن سے پاک قیادت چاہئے یا وہ لوگ جنہوں نے علاقے کے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے راجہ منصف داد اس لئے عوام میں مقبول تھے کیونکہ انہوں نے علاقے کے لوگوں کا بھرم رکھا،نہ کرپشن کی اور نہ کرنے دی،حلقہ نمبر4چڑھوئی جو کہ آزاد کشمیر کا سب سے بڑا حلقہ ہے اور سیاست کا محور ہے میں اپنے والد محترم راجہ منصف داد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکوں گا ان خیالات کا اظہار نوجوان مسلم لیگی رہنما راجہ نعیم منصف داد نے کیا،لوگوں کے جذبے کو دیکھتے ہوئے اور محرومی جو کہ پیپلز پارٹی کے لیڈر نے مچا رکھی ہے اس کو مٹانے کا عظم لیکر میدان میں آیا ہوں،،چڑھوئی کے عوام نے چوہدری یاسین کی سیاست کو یکسر مسترد کر دیا ہے،کروڑوں روپے کے جھوٹے منصوبے،جعلی تختیاں اور لاکھوں روپے کی اشتہاری مہم اور پیپلز پارٹی کے کرپٹ لوگوں کو بلا کر بھی جلسے کو کامیاب نہ کر سکے لوگ اب جان چکے ہیں کہ بدمعاشی،دھونس،دھاندلی اوراپنے ہی علاقے کے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا اس شخص کی فطرت میں شامل ہے اس بدنام شخص نے اپنی ہی برادری کو مختلف حصوں میں تقسیم کر رکھا ہے،لینڈ مافیا اور کروڑوں کی کرپشن ہر انسان کی زبان پر ہے،بدمعاشیوں کا ایک ٹولہ اس نے بنا رکھا ہے جو غریب عوام کو دھونس اور دھاندلی سے دبائے رکھتا ہے کسی شریف آدمی کی عزت محفوظ نہیں،چڑھوئی کی عوام نے چوہدری یاسین پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے،آئندہ الیکشن میں شکست اس کا مقدر ہے،اب عوام میں شعور آ چکا ہے،لوگ میجر منصف داد مرحوم کے کردار کو دیکھ کر مجھے خلوص دیتے ہیں اور میں اس علاقے کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا،ہر ذات برادری کو ساتھ لیکر چلنا میرا مقصد حیات ہے،غریبوں کی عزت اور حقداروں کا حق دلوائوں گا،حلقہ چڑھوئی کے لوگ میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،اب وہ چوہدری یسٰین کی کرپشن اور مار دھاڑ سے تنگ ہیں اس نے صرف اپنا بینک بیلنس بنایا،علاقے میں کوئی تعمیری کام نہیں کروایا،برطانیہ کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شفیق پوتہ بولٹن،رادھرم سے راجہ پرویز،ہائی ویکمب سے راجہ انعام الحق،لوٹن سے راجہ امجد فاروق اور حاجی رئوف خان،پیٹر برا سے کونسلر محمد ندیم اور چوہدری عبدالمجید نے خطاب کیا،صوفی عجائب نے محمد بخش کا کلام سنایا،نظامت کے فرائض مرزا نوید نے سر انجام دیئے۔رپورٹ:لیاقت حسین راجہ