مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیریوں کو جد و جہد آزادی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کانفرنس
برمنگھم ... کشمیری عوام کو جد و جہد آزادی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ حق خودا رادیت کے حق کے حصول کے لیے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تحریک کشمیر برطانیہ مڈلینڈ زون کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس کی تقریب سے مہمان خصوصی وائس قونصل پاکستان میاں عظمت فاروق ،اہم کمیونٹی، کشمیری ، پاکستانی سیاسی ، سماجی انسانی حقوق کی تنظیموں کے راہنماوں اور نمائندوں محمد غالب، فہیم کیانی، مفتی محمد فاروق علوی، مفتی عبدالمجید ندیم زاہد پرویز، چوہدری عبدالرحمن، جاوید عزیز، ، نائب حسین مغل، عبدالکریم ثاقب کشمیری اپنے اس حق کے جد وجہد کر رہے ہیں جس کو دلانے کا وعدہ اقوام متحدہ نے کیا تھا۔ اگر اقوام متحدہ مکمل ذمہ داری اور غیر جانبداری سے کشمیر میں رائے شماری کے لیے مخلص کوشش کرتی تو لاکھوں کشمیری جانوں کا ضیاع نہ ہوتا اور آج کشمیری آزاد فضاء میں سانسیں لے رہے ہوتے۔مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور قابل قبول حل وہی ہوگا جسے کشمیری قبول کریں گے۔ پاک بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی کوششوں میں کشمیریوں کو فریق اول کے طور پر شامل کریں اور عالمی برادری سہولت کار کا کر دار ادا کرے اسکاٹ لینڈ میں رائے شماری نے کشمیریوں کو عالمی برادری سے امیدیں وابسطہ کر دی ہیں ۔ انسانی حقو ق کے عالمی چارٹر کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کے حقو ق دلائے جانے کے لیے رائے شماری بنیادی ضرورت ہے اور اس پر عملدرآمد ہی جنوبی ایشاء سمیت عالمی امن کا ضامن ہے۔ تحریک کشمیر برطانیہ اور یورپ نے اس بات یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے لیے ہفتہ بھر برطانیہ اور یورپ میں مختلف شہروں میں تقاریب کا اعلان کیا ہے جس سے کشمیر یوں کی آواز کو عالمی سطح پر اُٹھانے میں مدد ملے گی۔ افضل گرو اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی کشمیریوں کی امانت بھارتی حکومت انہیں کشمیریوں کے حوالے کرے۔ وائس قونصل میاں عظمت فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اخلاقی حمایت میں عالمی سطح پر صف اول میں کھڑے ہیں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر کے ساتھ وابستگی مثالی ہے اور ان کی پُرامن کوششیں عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرانے میں اہم کردار ادا رکرتی ہیں۔