مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس نےسیاسی رواداری کی مثال قائم کی جودوسروں کےلئےمشعل راہ ہے:ظفرمعروف
لوٹن ... آل جموں و کشمیر ریاست جموں و کشمیر کی قدیم ریاستی جماعت ہے۔ ریاست کی دوسری تمام جماعتوں اور گروپس نے اسی کی کھوکھ سے جنم لیا ہے۔ مسلم کانفرنس اپنا وجود برقرار رکھے گی۔مسلم کانفرنس نے آزاد خطے میں تعمیر و ترقی اداروں کے قیام اور ان کے استحکام اور سیاسی رواداری کی مثال قائم کی جو دوسروں کے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ ظفر معروف مرکزی رہنما مسلم کانفرنس اور سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع میرپور نے مسلم کانفرنس برطانیہ کی قیادت چوہدری محمد بشیر رٹوی، کونسلر ریاض بٹ، شبیر ملک، راجہ شہپال خان، راجہ یعقوب خان، پروفیسر ممتاز بٹ، نبیل شبیر جنجوعہ، پروفیسر امتیاز چوہدری، لیاقت علی خان راجہ، ملک اعظم خان اور دیگر زعما کی موجودگی میں راجہ محمد فاروق کی رہائش گاہ لوٹن میں کیا ۔انہوں نے کہا مسلم کانفرنس کی آزاد کشمیر اسمبلی اور کشمیر کونسل میں نمائندگی موجود ہے اور ہمارے ممبران دونوں ہاؤسز میں اپنا جاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم کی موجودگی ہمارے لئے باعث فخر ہے۔ ہمارے صدر سردار عتیق احمد خان ان ہی کے نقش قدم پر چل کر تحریک آزادی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر برطانیہ چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ راجہ ظفر معروف جماعت کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ کونسلر ریاض بٹ نے کہا کہ مسلم کانفرنس کی قیادت کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتی۔ اس موقع پر شبیر ملک نے جماعت کی مرکزی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ راجہ یعقوب صدر لوٹن برانچ نے کہا جماعت کے اندر اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ پروفیسر ممتاز بٹ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم کانفرنس کی کامیابی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ہوگی۔ پرویز امتیاز چوہدری نے کہا کہ مسلم کانفرنس اپنا وجود برقرار رکھے گی۔ راجہ شاہپال خان، راجہ نبیل بشیر جنجوعہ، راجہ لیاقت علی خان نے بھی اظہار خیالات کیا۔