مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وطن عزیز میں احباب کو مخصوص پاور آف اٹارنی دیں تاکہ غلط استعمال نہ ہو: کمشنر اوورسیز
برمنگھم ... اوورسیز پاکستانی کمشنر افضال بھٹی نے کہا تارکین وطن پاکستانیوں کے لیے اوورسیز کمشن کا مقصد تحفظ فراہم کرناہے اوراُن پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرناہے جو کسی بھی بھی طرح سے پاکستان میں ٹارگٹ کیئے جاتے ہیں،اوورسیز کمشن ون ونڈو سسٹم کے تحت ایک سال کے عرصہ میں2350 اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات میں سے 1318 کو حل کرنے میں کامیاب رہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل اور پاکستان مُسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ جاوید اقبال کے مشترکہ تعاون سے ایک تقریب میں کیا۔اوورسیز پاکستانی کمشنر افضال بھٹی نے کہااس کمشن کاقیام دو سال کی مشاورت اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے تعاون سے ممکن ہوا اور کسی سیاسی مسلط کی بنیادوں پر نہیں صرف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہے اور بہت جلد اس طرح کا کمیشن آزاد کشمیر میں بھی قائم کیاجائے گا جہاں ہمارے کشمیری بھائی بھی اس سے مُستفید ہو سکیں گے،انہوں نے کہااوورسیز پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل زیادہ تر قبضہ گروپ ہیں جو ان کے سگھے بہن بھائی ہوتے ہیں جو پاور آف اٹارنی کا غلط استعمال کرتے ہیں جس پر اوورسیز پاکستانی پاور آف اٹارنی دینے کے وقت مخصوص پاور آف اٹارنی دیں تاکہ اُس کا غلط استعمال نہ ہو سکے،انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی کمشن ون ونڈو سسٹم کے تحت آپریٹ کیا جا رہا ہے جو ہماری ویب سائٹ یا ہمارے دفتر میں برائے راست ٹیلی فون پرربطہ سے کیاجا سکتا ہے،ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہالند ن میں یاسمین بٹ خواتین کے مسائل اور شکایات فائل کرتی ہیں،اوورسیز پاکستانی کمشن وائس چیرمین شائین بٹ نے کہا اوورسیز کشمیریوں کی پاکستان کے لیے بڑی قربانیاں ہیں اور بہت جلد آزاد کشمیر میں اس کمشن سے لوگ مُستفید ہوں گے اور ہمارا مقصد بڑا واضح ہے کہ اس کمشن کا مقصد صرف اورصرف تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائیل کو اڈریس کرنا ہے اور اس کے لیے کمیونٹی کا تعاون ضروری ہے،تقریب سے پاکستانی قونصلیٹ سید احمد معروف،ایم پی مرزا خالد محمود، کیبنیٹ ممبر برمنگھم سٹی کونسل سید شفیق شاہ،ڈی ائی جی سید احمد مبین ذاہدی ،فاروق احمد قادری ، بی ٹی ایم کی چیر پرسن سمیرا فرخ اور دیگر نے بھی خیالات کا اظہار کیا،تقریب سے برمنگھم کی سیاسی سماجی اورمذہبی شخصیات نے شرکت کی اختتام پر پیرمحمد طیب الرحمن نے دُعا کی۔