مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرنس چارلز کی چیریٹی دی برٹش ایشین ٹرسٹ کی جانب سے پاکستان کیلئے ملٹی ملین امداد کا اعلان
لندن ... پرنس چارلز کی قیادت میں کام کرنے والی ایک چیریٹی دی برٹش ایشین ٹرسٹ نے پاکستان کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے ملٹی ملین پائونڈز کی امداد کا اعلان کیا ہے اس امداد میں برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی کاوشیں بھی شامل ہونگی جو پہلے ہی پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں کھربوں روپے کی امداد دے رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ اعلان تیسرے سالانہ گالا ڈنر میں کیا گیا جس میں پرنس آف ویلز چارلس اور ڈچز آف کورنوال نے شرکت کی۔ برٹش ایشن ٹرسٹ نے اعلان کیا کہ زبردست کمپین کے ذریعے پاکستان میں پروجیکٹس کے لئے 3 ملین پونڈ جمع کئے جائیں گے۔ ان کو امن فائونڈیشن کے ذریعے چلایاجائیگا جس نے ایونٹ میں ایک ملین پونڈ دینے کا اعلان کیا۔ ان پروجیکٹس میں برطانوی حکومت کا ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ بھی شامل ہوگا۔ ایونٹ نیشنل ہسٹری میوزیم میں منعقد ہوا جس میں جنوبی ایشیائی ملکوں کے انتہائی پسماندہ کمیونٹیز کی ترقی کے کاز میں مرد کی غرض سے معزز شخصیات نے شرکت کی، مہمانوں میں میوزک سٹارسائمن کو ویل، لیونا لوئس، سنجیو بھاسکر، بیسٹ وے گروپ کے سی ای او ضمیر چوہدری، ہندوجا برادرز، سید زلفی بخاری، آصف رنگون والا، عارف نقوی، سعداعوان، سرکردہ صحافیوں ، بینکاروں اور سیلبرٹیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پرنس چارلس دو گھنٹے سے زائد اس ایونٹ میں موجود رہے اور فنڈنگ مہم کی سپورٹ کی۔ رات میں تقریباً ایک ملین پونڈ جمع ہوگئے تھے۔ آرگنائزرز نے اعلان کیا کہ پارٹنر شپ میں ٹرسٹ زیادہ تر فنڈنگ میں ڈیپارٹمنٹ فار انٹر نیشنل ڈیولپمنٹ سے ایگریمنٹ کرے گا۔ اور مدد کے لئے پبلک اپیل کی جائے گی جس میں امن فائونڈیشن کے ساتھ تین ملین پونڈ جمع کئے جائیں گے۔ سرکردہ شخصیات نے جیولیرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے مراعات یافتہ اور مخیر حضرات کے لئے اہم ہے جن کیفنڈنگ سے ضرورت مندوں کی مدد ہوگی۔ بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹیو ضمیر چوہدری نے پرنس چارلس کی جانب سے عام پاکستانیوں کی خیر خواہی اور فلاح و بہبود میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ پرنس چارلس نے خود برٹش ایشین فنڈ قائم کیا تھا اور وہ کار خیر کے لئے بڑے اقدامات کرنے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنس چارلس نے خود پاکستان میں زلزلے اور سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز اکٹھے کئے تھے اور ان کی وجہ سے بہت سے دوسرے افراد نے بھی متاثر ہو کر پاکستان میں متاثرین کو امداد فراہم کی۔ پرنس چارلس پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ وہ پاکستان سے محبتکرتے ہیں ہم ان کے احساسات پران کے شکر گزار ہیں۔