مقبول خبریں
کاروباری شخصیات سید اسد علی ،احمد رضا کی مئیر کونسلر محمد زمان سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انٹرنیشنل چیریٹی مسلم ایڈ کی جانب سے شامی مہاجرین کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
لندن ... اسلام عام حالات میں بھی ضرورت مندوں کی امداد پر زور دیتا ہے لیکن جب کوئی انسان مصیبت میں ہو تو اسکی مدد کرنا ہر مسلمان اپنا فرض سمجھتا ہے، آج شامی مہاجرین جس کرب اور مصیبت سے گذر رہے ہیں انہیں ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مسلم ایڈ کی جانب سے شامی مہاجرین کی امداد کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شام میں اس وقت بدترین جنگ جاری ہے اور لوگ اپنی جانیں بچا کر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہورہے ہیں۔ مگرانہیں دوسرے ممالک میں جاتے ہوئے بعض اوقات سمندر کی لہروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سیکڑوں زندگیاں اس سفر میں سمندر کی نذر ہوچکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی مسلمانوں کے دلوں میں تمام دنیا کے بے گھر اور بے بس انسانوں کے لئے ہمدردی پائی جاتی ہے اور وہ ان کی مدد بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے برٹش مسلم کمیونٹی سے کہا کہ اس مقصد کے لئے دل کھول کر چندہ دیا جائے کیونکہ اس وقت شامی مہاجرین انتہائی مشکل حالات سے گزررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں گھرے ہوئے ان مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کرنا ضروری ہے۔ اس موقعہ پر مختلف مساجد کے رہنمائوں نے شامی مہاجرین کے لئے چندہ جمع کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ کرائیڈن ماسک اینڈ اسلامک سینٹر کے چیئرمین پرویز وحید اور جنرل سیکرٹری تنویر سجاد نے شامی مہاجرین کے لئے مسلم ایڈ کے رابطہ افسر محمد ولایت کھوکھر ایم بی ای کو چھ ہزار پونڈ کا چیک پیش کیا۔ تقریب میں کونسلر لیاقت علی ایم بی ای، چیئرمین آکسفورڈ اسلامک سینٹر ڈاکٹر شیخ محبت رمزی، ڈائریکٹر یوپی ایف رابن مارش، سیکرٹری کیمبرج ویلفیئر سوسائٹی ہحیم کروار، ڈاکٹر میتھو ویلنکس، پروفیسر ہلال آسر،چوہدری محمد اقبال، ٹرسٹی مزمل مسجد ٹوٹنگ فیفا اوہلڈ، چوہدری محمد افضل، محمد عمران اور دیگر سیکڑوں خواتین اور حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنکاروں نے نشید بھی پیش کیں۔ محمد ولایت کھوکھر ایم بی ای نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ شامی مہاجرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں۔