مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کے پی کے پارلیمانی وفد کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات،سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر گفتگو
لندن ...خیبر پختون خواہ سرامین پاکستان کا ناصرف ایک تاریخی بلکہ قدرتی وسائل سے مالا مال ایک صوبہ ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس صوبے کی عوام نے بڑی قربانیاں دیں، اسی جنگ کی وجہ سے صوبے کی ترقی کا پہیہ بڑا عرصہ رکا رہا۔اب پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی مشترکہ حکومت کے تاریخ ساز اقدامات سے سرامین خیبر اس قابل ہوگئی ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کیلئے مائل کرسکے۔ صوبائی حکومت کے نمائیندہ وفد کے دورہ برطانیہ کا اصل مقصد بھی دنیا کو حقائق سے آگاہی دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخواہ اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وزراء، ارکان صوبائی اسمبلی اور سینئر افسران پر مشتمل وفد صوبہ خیبرپختونخواہ اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی و اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بالخصوص پاکستان کے سماجی و اقتصادی شعبوں میں برطانوی حکومت کی معاونت کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے وفد کے ساتھ خیبرپختونخواہ اور برطانیہ کے درمیان تعاون بہتر بنانے کے روڈمیپ پر تبادلہ خیالات کیا۔ اس حوالے سے ہائی کمشنر نے لندن میں خیبرپختونخواہ کے حوالے سے ایک سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کے آئیڈیا پر تبادلہ خیالات کیا تاکہ خیبرپختونخواہ کی معیشت کے مختلف شعبوں بالخصوص سات نئی انڈسٹریل اسٹیٹس اور پن بجلی کے شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری پر مائل کیا جا سکے۔ وفد نے اس تجویز کو سراہا اور ہائی کمیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ سپیکر اسد قیصر نے ہائی کمشنر کو اپنے دورہ برطانیہ کی تفصیلات کے بارے میں بتایا اور انہیں خیبرپختونخواہ حکومت کے مختلف ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے انہیں خیبرپختونخواہ میں بنائی جانے والی سات نئی انڈسٹریل اسٹیٹس کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بتایا اور غیرملکی سرمایہ کاروں کو وہاں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران وفد کے ارکان نے برٹش کونسل، برطانوی وزیر ٹوبیاز ایل ووڈ اور برطانی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ وفد نے سکاٹ لینڈ کا دورہ بھی کیا اور سکاٹ لینڈ کی حکومت کے ساتھ معیشت اور تعلیم کے شعبوں میں قریبی تعاون استوار کرنے پر تبادلہ خیالات کیا۔دریں اثنا جماعت اسلامی کے برطانیہ میں ترجمان سید شوکت علی نے سینیئر وزیر عنائت اللہ خان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں پی ٹی آئی لندن کے صدر میاں وحید الرحمان کو بھی مدعو کیا گیا۔ نظامت کے فرائض اظہر جاوید نے ادا کیئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مہمان شخصیت نے اپنے دورے کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور بتایا کہ برٹش کونسل کے تعاون سے منعقدہ میٹنگز میں ہمارے وفود کو مختلف امور پر بریفنگز دی گیءں جہاں ہم نے اپنے صوبے کے غریب عوام کی فلاح کیلئے ان سے مزید تعاون کی درخواست کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دورے میں کمیونٹی سے ملاقاتوں میں ہم اپنی عوام کو یہی باور کرا رہے ہیں کہ اب خیبر پختون خواہ میں سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل ماحول ہے۔ (رپورٹ: اکرم عابد)