مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت یورپ کے عہدیداروں کی لیبر رکن پارلیمنٹ جیوڈیتھ سے ملاقات
بریڈ فورڈ:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی اورمارچ کی قومی کانفرنسوں کیلئے5فروری سے11فروری تک برطانیہ بھر میں خصوصی مشاورتی اجلاس منعقد کرے گی تاکہ دیگر کشمیری و پاکستانی تنظیموں سے تعاون لے کر مسئلہ کشمیر کوبرطانیہ اوریورپ میں موثر طریقے سے اجاگر کیا جائے گا تحریک کے عہدیداران5فروری مانچسٹر،6فروری بریڈ فورڈ،7فروری برمنگھم،9فروری کو لندن میں افضل گرو شہید کی برسی منائے گی جبکہ11فروری کومقبول بٹ شہید کی برسی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے جبکہ13فروری کو بولٹن میں ممبران پارلیمنٹ سے خصوصی نشست،20فروری کو بریڈ فورڈ میں قومی کانفرنس اور26فروری کو نوٹنگھم میں جبکہ27فروری کو لیڈز میں برطانوی سیاستدانوں سے خصوصی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا،تحریک کے عہدیداروں نے اسی سلسلے میں گزشتہ روز بریڈ فورڈ سائوتھ کی لیبر رکن پارلیمنٹ جیوڈیتھ سے ملاقات کر کے جہاں ان سے تحریک کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کروائے وہاں ممبر پارلیمنٹ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ بھی پیش کی،اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین سرپرست سردار عبدالرحمان خان،سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق،کونسلر ڈاکٹر عمران مانی،خواتین رہنمائوں صبیحہ خان،کنیز اختر،پامیلا اشرف کے علاوہ آزاد کشمیر سے آئے سماجی رہنما اظہر محمود اور حاجی منظور احمد بھی موجود تھے،تحریکی رہنمائوں نے ممبر پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے دستاویزی ثبوت بھی دیئے جبکہ انہیں بریڈ فورڈ اور لندن میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کی بھی دعوت دی،ممبر پارلیمنٹ جیو ڈیتھ ایم پی نے تحریکی وفد کو یقین دلایا کہ وہ مستقبل کے پروگراموں میں شرکت کے علاوہ بیرسٹر عمران حسین ایم پی اور ناز شاہ کے علاوہ کشمیر پارلیمنٹری گروپ سے مل کرکشمیری عوام کی حق خود ارادیت مہم میں بھرپور تعاون کریں گی جبکہ لیبر پارٹی کی شیڈو وزارت خارجہ کی ٹیم کو بھی بریڈ فورڈ کے عوام کے جذبات سے آگاہ کریں گی تاکہ وہ بھارتی حکومت سے مسئلہ کشمیر پر بات کر سکیں،اس موقع پر خواتین رہنمائوں نے خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور نوجوانوں پر ہونیوالے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا اور ممبر پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ دیگر خواتین ارکان پارلیمنٹ سے مل کرکشمیری خواتین پر مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں،صبیحہ خان اورکنیز اختر نے اس موقع پر مستقبل کے پروگراموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جس پر جیو ڈیتھ نے شرکت کا وعدہ کیا۔بیورورپورٹ:فیاض بشیر