مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت تارکین وطن کو ملک سے جوڑے رکھنے کا عزم رکھتی ہے: اوورسیز پاکستانی کمشنر افضال بھٹی
لندن ... مسلم پاکستان کی موجودہ حکومت تارکین وطن کیلئے زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے اور بیرون ممالک میں بسنے والوں کو ملک سے جوڑے رکھنے کا عزم رکھتی ہے، انکے سالہا سال سے حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے اوورسیز پاکستانی کمشنر کا ادارہ اسی سلسلے کی اہم پیش رفت ہے۔ ان خیالات کا اظہار اوورسیز کمشنر افضال بھٹی نے لندن میں ایک استقبالیہ میں کیا جسکا اہتمام مسلم لیگی رہنمائوں ناصر بٹ، ملک ریاض اور انجم چوہدری نے کیا تھا۔ افضال بھٹی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس سب سے زیادہ شکایت برطانیہ سے آئی ہیں اور ان کی اکثریت زمینوں اور جائیدادوں پر قبضے کے بارےمیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمینوں پرقبضہ کوئی اور نہیں بلکہ ان پاکستانیوں کے اپنے بہن بھائی اور عزیز و اقارب کر لیتے ہیں چونکہ پاکستانی اپنے ان عزیزوں پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کو اٹارنی وغیرہ دے دیتے ہیں مگر ان کے رشتہ داروں کی نیت بدل جاتی ہے اوریہ زمین جائیدادیں ہتھیالیتے ہیں۔ انہوں نے اوورسیزپاکستانیوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کو اٹارنی ہرگز نہ دیں۔اگر کوئی مجبوری ہے تو صرف کسی مخصوص کام کے لئے اٹارنی دیں۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن نے اب تک سیکڑوں کیسوں کو حل کر رہا ہے اور درجنوں افراد کی جائیدادیں سے قبضے چھڑاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اب زمینوں پر قبضے کے لئے بعض لوگ مذہب کا سہارا لئے ہیں اور لوگوں کی زمین پر مسجد یا امام بارگاہ بنانے کے بہانے قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذہب کی آڑ میں اس طرح کے کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن برائے پنجاب کے کمشنر افضال بھٹی نےبرٹش پاکستانیوں کو اوورسیز کمیشن کے بارے میں آگہی دینے اور ان کے مسائل معلوم کرنے کے لئے برطانیہ کے مختلف شہروں میں روڈ شوز کرنے کا بھی اعلان کیا، انکا کہنا تھا کہ اس مقصد کےلئے پاکستان سے اوورسیز پاکستانی کمیشن برائے پنجاب کا عملہ برطانیہ پہنچ گیا ہے۔افضال بھٹی نے کہا کہ پاکستانیوں کو اپنی شکایات درج کرانے کے طریقے سے لے کردہ تمام باتیں بتائی جائیں گی جن کے بارے میں ان کے دلوں میں کوئی ابہام پایا جاتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز کمیشن کوشکایت کرنا کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ اس سلسلے میں کمیشن کی ویب سائٹ پر جاکر شکایت درج کرائی جا سکتی ہے جس کے فوراً بعد کمیشن کا عملہ شکایت کرنے والوں سے رابطہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ویب سائٹ پر نہیں جا سکتے وہ ساتوں دن اور 24گھنٹے ٹیلی فون لائین پر اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ (رپورٹ: اکرم عابد)