مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مفاہمت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اقدار کی سیاست کے حامی ہیں:چودھری طارق فاروق
لندن... آزاد کشمیر میں ہماری مفاہمتی پالیسی کو مسلم لیگ ن کی کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کے حامی ہیں ہمیں ریاست کا تشخص اور استحکام حکمرانی سے زیادہ عزیز ہے دنیا جانتی ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کا حصول ن لیگ کیلئے ٢٤ گھنٹے میں ممکن ہے لیکن ہم نے پیپلز پارٹی کو اگر مہلت دی ہے تو اسے ریاست میں کرپشن کے خاتمے کے اقدامات کرنا ہوں گے ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چودھری طارق فاروق نے والتھم فاریسٹ کی سماجی و سیاسی شخصیت اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر فضارت کیانی کی رہائش گاہ پر وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے آزاد کشمیر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پرجاری ہندوستانی فائرنگ سے نہتے کشمیریوں کو آئے روز موت کی گھاٹ اتارا جا رہا ہے لیکن وزیر اعظم آزاد کشمیر یا کوئی حکومتی کارندہ کنٹرول لائن پر جا کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی نہ کر سکا۔ فضارت کیانی نے اس موقع پر چوسدہری طارق فاروق اور راجہ فاروق حیدر کی سیاسی بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہووے کہا کہ آپ جیسے لیڈروں کی موجودگی میں کوئی جماعت کرپشن کا بازار گرم نہیں کر سکتی انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں انشاء الله ن لیگ ہی حکومت بنائے گی...