مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کے پی کے کے عوام ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ دینگے: اسد قیصر، ڈاکٹر حیدر علی خان
آکسفورڈ:پی ٹی آئی کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے عوام ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے دہشت گردی کے خطرات دنیا بھر میں منڈلا رہے ہیں لیکن کے پی کے کی حکومت افواج پاکستان سے مل کر خطے کو امن کا گہوارہ بنا دے گی،کے پی کے خیبر پختون خواہ صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر اور اینٹی کرپشن کے مشیر ڈاکٹر حیدر علی خان نے ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلباء سے ملاقات کے دوران کیا ان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حیوانیت کی انتہا کو پہنچ چکے ہیں اور اب وہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر پاکستان کے روشن مستقبل کو اندھیروں میں تبدیل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ،پاکستان کی نوجوان نسل اپنے ملک و قوم کے روشن مستقبل اور استحکام کیلئے دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،ڈاکٹر حیدر خان نے اس موقع پر کہا کہ کرپشن بھی دہشت گردی کی شکل ہے جس نے پاکستان کے غریب عوام سے جینے کا حق چھین رکھا ہے۔