مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آل پارٹی پارلیمانی گروپ آن کشمیر جلد آزاد کشمیر اور گلگت کا دورہ کرے گا: راجہ نجابت
لندن:برطانوی پارلیمنٹ میں قائم کشمیر گروپ کے عہدیداران چیئرمین اینڈریو گرفتھس ایم پی کی قیادت میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا بہت جلد دورہ کرے گا، جبکہ مقبوضہ کشمیر کیلئے بھی بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ قائم کیا جائے گا تاکہ کشمیر گروپ کی طرف سے پارلیمنٹری تحقیقات کیلئے ریاست کے ان لوگوں سے بھی معلومات حاصل کی جاسکیں جو برطانیہ نہیں آ سکتے جبکہ8,9مارچ کو جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کی معاونت سے برطانوی پارلیمنٹ میں دو روزہ کشمیری کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ریاست کی پانچوں اکائیوں سے کشمیری لیڈر شپ،انسانی حقوق کی تنظیموں اور خواتین رہنمائوں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ تمام مکاتب فکر کو آزادانہ ماحول میں سنا جا سکے،جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی دورہ آزاد کشمیر و پاکستان سے واپسی پر کشمیر گروپ کے چیئرمین سے تفصیلی ملاقات،اس موقع پر بیرسٹر یاسمین قریشی ایم پی،اینڈریو گرفتھس اور ناز شاہ ایم پی بھی موجود تھیں جبکہ راجہ نجابت حسین نے انہیں مقبوضہ کشمیر کی تین انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے خرم پرویز کی وساطت سے مرتب کردہ804صفحوں پر مشتمل سٹرکچر آف وائیلنس پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر گروپ نہ صرف اس رپورٹ کو مد نظر رکھے گا بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام سے براہ راست بھی شواہد لے کر بھارتی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے مظالم کو بے نقاب کرے گا تاکہ برطانوی حکومت یورپی یونین اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے کشمیر میں ظلم و تشدد بند کرانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں،اینڈریو گرفتھس نے راجہ نجابت حسین کو یقین دلایا کہ کشمیر گروپ ایک واضع پروگرام کے تحت2010سے لے کر آج تک مسلسل کشمیریوں کا نکتہ نظر برطانوی پارلیمنٹ اور حکومت تک پہنچا رہے ہیں اور آئندہ بھی تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے رہیں گے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی تحریکی رہنمائوں کے پروگراموں میں کشمیر گروپ کے عہدیدار معاونت کرتے رہیں ہیں اور آئندہ بھی اپنی معاونت جاری رکھیں گے،اس موقع پر دونوں کشمیری نژاد ارکان پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور ناز شاہ نے بھی راجہ نجابت حسین کو یقین دلایا کہ وہ کشمیری عوام کی نمائندگی کا ہر پلیٹ فارم پر حق ادا کریں گی، تحریک کے چیئرمین نے آزاد کشمیر کی سیاسی،سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے برطانوی سیاستدانوں خصوصاً برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ قائم کشمیر گروپوں کے عہدیداروں کو شکریہ کے پیغامات بھی دیئے،خصوصی طور پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی طرف برطانوی اور یورپی ممبران کا کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے راجہ نجابت حسین کی وساطت سے دورہ آزاد کشمیر کی بھی دعوت دی جسے چیئرمین کشمیر گروپ سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی قبول کر لیا،اس سے قبل راجہ نجابت حسین برطانیہ کی چاروں سیاسی پارٹیوں کے متعدد ارکان سے ملاقاتیں اور رابطے قائم کر کے برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں تحریک کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے معاونت کی اپیل کی۔بیورو رپورٹ:فیاض بشیر