مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد حکومت نے کرپشن کی روش ترک نہ کی تو ن لیگ کڑا احتساب کرے گی :حنیف ملک
لوٹن ... صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن محمد حنیف ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو باالخصوص یوتھ اور باالعموم پاکستانی عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شاندارکامیابی سے ہمکنار کیا مسلم لیگ ن نے ہر طرح کی مخالفت کے باجود بھاری عوامی مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کی ہے۔ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں بہترین انداز میں کام کر رہی ہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے تمام مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے اولین ترجیح توانائی بحران اور دہشت گردی کے خاتمے پر مرکو زکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پریس کلب یوکے کے زیر اہتمام میٹ دی پریس میں کیا۔پریس کلب کے سینئر نائب صدر مبین چوہدری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ جنرل سیکریٹری اظہر جاوید نے پروگرام کو وائنڈ اپ کیا۔اس موقع پر راجہ توصیف کیانی، کونسلر ایوب چوہدری اور مسلم لیگ ن برطانیہ کے میڈیا سیکریٹری شاکر قریشی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ پروگرام ک گرل ہاؤس لوٹن میں ہوا جسکا آغاز پروفیسر افتخار احمد بٹ نے تلاوت کلام پاک سے کیا ۔ملک حنیف نے کہا کہ انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی طور پر آزاد کشمیر میں منگلاڈیم پاور پروجیکٹ کاتفصیلی دورہ کیا اور نتظامیہ کو جلد از جلد مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ دہشت گردی سمیت دیگر اہم چیلنجیز سے نمٹنے کیلئے گزشتہ دنوں اے پی سی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے ۔جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور عسکری قیادت کے ساتھ مشاورت سے مسائل پر قابو پانے کی پہلی بڑی کوشش کی ہے۔انھوں نے کہا کہ میان نواز شریف نے تین ماہ کے اس حکومتی دور میں عملی کام کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک محب وطن اور سیاسی لیڈر ہیں اور وہ جہاں ملکی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے فکر مند ہیں وہاں ان کے حل کیلئے بھی ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔اور جمہوریت کی مزید مضبوطی کیلئے انھوں نے خیبر پختنوخواہ اور بلوچستان میں دیگر سیاسی جماعتوں کو حکومت میں نمائندگی دیکر اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔ْانھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا اور میاں نواز شریف نے پاکستان کو بچایا ہے۔اور انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا موجودہ دور باقی ادوار سے بہتر ثابت ہو گا اور عوام تبدیلی محسوس کریں گے۔ملک محمد حنیف نے صحافیوں اور کمیونٹی کی جانب سے کیے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے منشور میں مسئلہ کشمیر پہلی ترجیح ہے اور مسلم لیگ ن تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہر اول کو دستے کے طور پر کام کر رہی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کو میاں محمد نواز شریف نے جہاں بچا کر مفاہمتی کی سیاست کو پروان چڑھایا وہاں انھیں یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنی اصلاح کریں اگر پی پی حکومت نے اپنی رو ش ترک نہ کی تو اس کے احتساب کے لئے بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سامنے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت ریت کی دیوار کی مانند ہے ۔ہم جب چاہیں اسے گرا سکتے ہیں ۔میٹ دی پریس میں صحافیوں میں نسیم صدیقی،شوکت ڈار ،شیراز خان،مسرت اقبال،محمد اکرم چوہدری ، ابرار قریشی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے زعماء کونسلر طاہر ملک،آزاد ملک کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ملک حنیف نے کہا کہ میرے اور صدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے درمیان کسی پوائنٹ پر کوئی اختلاف نہیں ہے راجہ فاروق حیدر خان میرے قائد ہیں ،اایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے اندر مسلم لیگ ن کے قیام سے ہمیں ایک اچھا سیاسی پلیٹ فارم ملا ہے اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک اچھا اضافہ ہے۔تقریب میں مسلم لیگ ن لوٹن برانچ کے جنرل سیکرٹری ماسٹر نثار راجہ نے کمیونٹی رہنماؤں کا سب سے تعارف کرانے کے ساتھ ساتھ لندن سے آئے ہوئے پاکستان پریس کلب یو کے تمام عہدیدران کا شکریہ ادا کیا اور لوٹن آمد پر خوش آمد ید کہا ۔جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب یو کے اظہر جاوید نے مہمان حنیف ملک کو میٹ دی پرسی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پریس کلب کا پلیٹ فارم ہر ایک لئے ہمیشہ مہیا رہے گا جس میں لوگ اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ تقریب کے میزبان راجہ توصیف کیانی نے تمام شرکاء باالخصوص پاکستان پریس کلب یو کے عہدیدران کا لوٹن میں انکی دعوت پر آنے پر شکریہ ادا کیا۔میٹ دی پریس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جن میں سینئر نائب صدر ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ، نذیر احمد قریشی،ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سابق ڈپٹی میئر کونسلر چوہدری محمد ایوب،کاروان فکر کے شاکر قریشی،مسلم کانفرن برطانیہ بپبلسٹی بورڈ کے چیئر مین شبیر حسین ملک،تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف،انسپائر ایف ایم ریڈیو کے فیصل یعقوب سلطانی،پروفیسر افتخار حسین بٹ،ڈاکٹر رضوان نوید بٹ،چوہدری شاکر حسین سینئر نائب صدر ن لیگ لوٹن برانچ،انوار ملک،محمد معصوم ملک،چوہدری نسیم،قیصر داؤد اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔