مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاستدانوں کو ایک متحدہ پلیٹ فارم پر جمع رکھے : شیخ رشید
وٹفورڈ...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کشمیریوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہونے دیجائی گی۔ کشمیری مسئلہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیں۔ یہ بات ہمارے لئے باعث اطمینان ہے کہ آج ملک کا مضبوط پلیٹ فارم میڈیا ہے۔ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاستدانوں کو راہ راست پر لاکر ان کو اس ملک کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ایک متحدہ پلیٹ فارم پر جمع کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وٹفورڈ ٹاؤن ہال اور لوٹن میں اوورسیز کمیونٹی سے خطاب میں کیا .. وٹفورڈ ٹاوٴن ہال کے کونسل چیمبر میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان میں قانون و انصاف کی بالا دستی کیلئے ایک مضبوط و خوشحال پاکستان ضروری ہے تب پاکستان میں استحکام آئیگا۔ اس سے قبل عوامی سربراہ مسلم لیگ جب وٹفورڈ پہنچے تو پارٹی رہنما شیخ سلیم صدر عوامی مسلم لیگ یوکے، حاجی محمد منیر صدر عوامی مسلم لیگ ہارٹفورڈ شائر، بینا خان جنرل سیکرٹری عوامی مسلم لیگ و دیگر کمیونٹی رہنماوٴں نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض شیراز احمد نے ادا کئے۔ آغاز حاجی محمد منیرنے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ڈپٹی میئر کونسلر رگبی مارٹن نے وٹفورڈ کمیونٹی اور وٹفورڈ کونسل کے چیمبر کا دورہ کرنے پر شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا اور مسئلہ کشمیر مزاکرات کے ذریعے حل کر نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقع پر بزرگ کشمیری رہنما اینڈ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی عبدالجبار بٹ نے تقریر میں کہا کشمیریوں کی شرکت کے بغیر پاک ،بھارت مزاکرات قبول نہیں۔ بھارت کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے۔ اسطرح کے خیالات کا اظہار سید مقصود حسین شاہ دیگر رہنماوٴں نے بھی کیا۔ آخر میں تقریب کے میزبان سلیم شیخ، حاجی محمد منیر نے تمام مہمانوں کا پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں حاجی آمین بھٹی، چوہدری محمد منیر چیئرمین چوہدری محمد آفسر، پروفیسر لیاقت، چوہدری محمد مقصود، حمید بٹ، عبدالجبار بٹ، حاجی ریاض، چوہدری صدیق، چوہدری حق نواز، چوہدری یونس، محمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔