مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شام پر امریکہ روس وزرائے خارجہ بات چیت تعمیری مگرسرد مہری کا خاتمہ ممکن نہ ہو سکا
جنیوا... امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو بین الاقوامی برادری کے کنٹرول میں دینے پر امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ کی بات چیت شام میں جاری پرتشدد تنازعے کے حل کی کوششوں کا آغاز ہے۔ جنیوا میں جمعے کو دونوں رہنماؤں کی بات چیت کے دوسرے دن مذاکرات میں شام کے مسئلے پر اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ خصوصی ایلچی الاخضر براہیمی نے بھی شرکت کی جسکے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ بات چیت تعمیری رہی ہے اور وہ ایسے مشترکہ نکات تلاش کر رہے ہیں جن پر اتفاقِ رائے ممکن ہو۔ اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر رواں ماہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقعے پر بھی بات چیت ہوگی جس میں شام کے معاملے پر امن کانفرنس کی تیاریوں پر بات ہوگی۔ روسی اور امریکی وزرائے خارجہ کے درمیان جمعرات کو شام میں جاری کشیدگی پر جامع مذاکرات ہوئے تھے اور دونوں رہنما کیمیائی ہتھیاروں کے معاملے پر کسی سمجھوتے پر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی امور پر اب بھی وسیع اختلافات پائے جاتے ہیں۔