مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی میں تعلیم و تحقیق کی جانب توجہ مبذول کرانے کی اشد ضرورت ہے:ڈاکٹر طاہر القادری
لندن :منہاج القرآن کے سربراہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی سر زمین علمی شعبہ میں بڑی زرخیز ہے محض معمولی جدوجہد کے ذریعے ہماری نوجوان یہاں پر ترقی کی منازل بآسانی حاصل کر سکتے ہیں ہمیں اپنی کمیونٹی میں تعلیم و تحقیق کی جانب توجہ مبذول کرنے کی اشد ضرورت ہے وہ گزشتہ روز مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و اوورسیز کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے پیر سید زاہد رضوی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں پیر سید دلدار شاہ ، علامہ احمد نثار بیگ ، حافظ ظہیر نقشبندی اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر منہاج القرآن برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری ، علامہ محمد صادق قریشی بھی موجود تھے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں نے برمنگھم کی کامیاب رحمت العالمین کانفرنس میں خطاب کرنے پر شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کیا اور یہ یقین دہانی کروائی کہ برطانیہ بھر کی مساجد و مدارس میں ڈاکٹر طاہر القادری کے اسلامک سلیبس برائے امن کو عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ بلا شک ڈاکٹر محمد طاہر القادری دین اسلام کو موجودہ حالات کے مطابق ہم آہنگ رکھتے ہوئے اہم دینی و علمی فریضہ ادا کر رہے ہیں اور دین و مسلک کی علمی محاذ پر جو تحقیقی خدمات منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ادا کی جا رہی ہے وہ قابل تحسین ہیں ۔