مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اسلامک ریلیف کا ایشیا اور افریقہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے خصوصی مہم کا اعلان
لندن:پانی انسانی زندگی کا ایک لازمی جزو ہے ترقی پذیر ممالک میں صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں، اس حقیقت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلامک ریلیف نے ایشیا اور افریقہ میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ایج باسٹن ٹیسٹ کے ذریعے امداد اکٹھی کی جائے گی ۔ اس منصوبے کا اعلان اسلامک ریلیف یوکے کے ڈائریکٹر عمران مدن نے لندن آفس میں اپنے ساتھیوں مارٹن کوٹنگھم، ضیا سالک اور بلال حسین کے ہمراہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایج باسٹن نے ٹیسٹ میچ کے ذریعے اسلامک ریلیف کے صاف پانی کے منصوبوں کی حمایت کر دی ہے۔ 3 سے 7 اگست 2016 تک ا ایج باسٹن میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے ٹکٹوں کی فروخت پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ کرکٹ کے مداح آن لائن ٹکٹ خرید رہے ہیں اور GIVE کا کوڈ استعمال کرتے ہوئے چیریٹی ادارے اسلامک ریلیف کے صاف پانی کے منصوبوں کے لئے تین پائونڈ کا عطیہ بھی دے رہے ہیں۔ واروکشائر کائونٹی کرکٹ کلب چھ سال بعد پاکستان کے پہلے دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں اگست میں ہونے والے تیسرے انویسٹیک ٹیسٹ میچ میں ایک فنڈز مہم کے ذریعے بین الاقوامی چیریٹی ادارے اسلامک ریلیف کی مدد کر رہا ہے جو یہ فنڈز ایشیا اور افریقہ میں صاف پانی فراہم کرنے کی اپنی مہم کے لئے استعمال کرے گی۔ اسلامک ریلیف نے ساڑھے چار ہزار سے زائد افراد کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک لاکھ پائونڈ سے زائد رقم جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور ایجبسٹن کی جانب سے انویسٹیک ٹیسٹ میچ کے لئے خریدے جانے والے ہر ٹکٹ پر تین پائونڈ کا عطیہ دیا جائے گا۔ عطیہ دینے کے لئے کرکٹ کے تمام مداحوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آن لائن (www.edgbaston.com) یا فون کے ذریعے ٹکٹ خریدتے وقت GIVE کا کوڈ دیں۔ اسلامک ریلیف کے برطانیہ کے ڈائریکٹر عمران مدن کے مطابق تقریباً 800 ملین افراد کو صاف پانی تک رسائی میسر نہیں ہے اور اس المیہ کی وجہ سے ہر ایک منٹ میں ایک بچہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ ہم لوگ مل کر دنیا کے بعض غریب ترین علاقوں میں صاف پانی اور امید لا سکتے ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ ایجبسٹن نے ہماری اس فنڈز مہم کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجبسٹن میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے ہمیشہ شاندار ماحول پیدا کرتے ہیں اور چاہے آپ بارمی آرمی کے ساتھ ہوں یا ستانی آرمی کے ساتھ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والا انویسٹیک ٹیسٹ کرکٹ کی مداح برمنگھم کی کمیونٹی کو ایک شاندار موقع فراہم کرے گا۔ ایجبسٹن کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر آرنیز پوبرک نے کہا کہ ہم مقامی کمیونٹی اور برمنگھم کے دیگر اہم اداروں کے ساتھ مل کر ایک ایسے ورثہ کی تعمیر کر رہے ہیں جس میں مقامی مقابلوں میں ایشیائی کرکٹ کے زیادہ حامی دیکھنے کو ملیں گے اور ایجبسٹن کے مقامی اور بین الاقوامی میچوں میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک ریلیف کے ساتھ ہماری سرگرمیاں اس کا اہم ترین حصہ ہیں اور برمنگھم کے اس شاندار چیریٹی ادارے کے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے خوشی کی بات ہے جو دنیا بھر میں غربت پر قابو پانے کے لئے بہت سے اچھے کام کر رہا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تیسرا انویسٹیک ٹیسٹ میچ بدھ، 3 اگست سے اتوار، 7 اگست 2016 تک ایجبسٹن میں ہو گا۔