مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ : پاکستانی ہائی کمشنر نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کا افتتاح کر دیا
گلاسگو: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ جس سے کمیونٹی کا ایک اور دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ۔توقع ہے کہ اس سے سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ میں رہنے والے پاکستانی کمیونٹی کے تقریباً اسی ہزار ارکان کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کے چاروں قونصلیٹ یعنی برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈ اور گلاسکو میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ سروس کی فراہمی کا عمل کا بھی مکمل ہو گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اس سلسلے میں انتھک کوششیں کی گئیں جن کا ثمر اب سامنے آ گیا ہے۔ اس موقع پر قونصلیٹ میں منعقد ہونے والی تقریب میں سکاٹش پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے سیاست، کاروبار اور تدریس سمیت مختلف شعبوں میں برطانوی اور سکاٹش پاکستانیوں کی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ یہ تمام پاکستانیوں کے لئے فخر کا باعث ہیں۔ ہائی کمشنر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں برطانوی اور سکاٹش پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے ادا کئے جانے والے اہم کردار کو اجاگر کیا جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ہائی کمشنر نے کمیونٹی ارکان کو بتایا کہ پاکستانی معیشت سے دیرپا افزائش عیاں ہے۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں اور ملک کی لبرل سرمایہ کاری پالیسی سے فائدہ اٹھائیں۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے حکومتی عزم کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں پاکستان کی سکیورٹی صورتحال میں آنے والی بہتری کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں ہائی کمشنر سے بات چیت کے دوران کمیونٹی کے نمائندوں نے گلاسکو کے پاکستان قونصلیٹ میں اس ضروری سروس کی فراہمی پر حکومت پاکستان اور ہائی کمیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس سروس کی فراہمی ہائی کمیشن اور اس کے قونصلیٹس کی جانب سے بہتر قونصلر سروسز کے ذریعے کمیونٹی کی بھرپور معاونت کے سلسلے میں جاری کوششوں کا تسلسل ہے۔