مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر چوہدری افضل برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر نامزد
برمنگھم:برمنگھم کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کونسلر چوہدری محمد افضل برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر نامزد ہو گئے،بطور لارڈ میئر وہ24مئی کو حلف برداری کی باقاعدہ تقریب کے بعد ذمہ داریوں کا آغاز کریں گے،کونسلر چوہدری محمد افضل کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ برطانیہ میں دوسرے جبکہ برمنگھم سٹی کونسل میں پہلے پاکستانی نژاد کونسلر1982میں منتخب ہوئے، اس وقت برمنگھم میں وہ پہلے اینتھک مینارٹی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلر تھے34سال تک سے زیادہ عرصہ تک کونسلر رہنے کا اعزاز کونسلر چوہدری افضل کو حاصل ہے اس کے علاوہ بطور کونسلر وہ برمنگم سٹی کونسل میں انتہائی اہم عہدوں پر ساتھ ساتھ برمنگھم کی سب سے بڑی مسجد سنٹرل ماسک کے بنیادی ٹرسٹیز میں سے ہیں اور اس وقت وہ مسجد کے چیئرمین ہیں،کونسلر چوہدری افضل اس کے علاوہ سٹی کونسل کے کیبنٹ ممبر مختلف کمیٹیز کے چیئرمین جن میں ہائوسنگ،اربن اینویل کمیٹی اور دیگر شامل ہیں ،ساتھ ساتھ یہ اعزاز بھی حاصل کر کے وہ برمنگھم انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے1996سے2004تک ڈائریکٹر رہے اور اسی عرصہ میں انہوں نے برمنگم سے پی آئی اے کی پروازوں کا بھی آغاز کیا، یہ کونسلر چوہدری افضل ہی تھے جن کی وجہ سے1980میں مسمان طلبا کو سکولوں میں حلال کھانا دینا شروع کیا گیا،وہ برمنگھم سٹی کونسل کی ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین بھی رہے،چوہدری محمد افضل کو قابل فخر اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے1997میں پہلی بار پاکستان کے50یوم آزادی کے موقع پر برمنگھم سٹی کونسل کی عمارت پر پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔