مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم لیگ ن یوتھ برطانیہ کی طرف سے جشن عید میلاد النبیؐ پرپر رونق تقریب کا انعقاد
لندن :ایسٹ لندن کے ایک مقامی ہال میں مسلم لیگ ن یوتھ برطانیہ کی طرف سے جشن عید میلاد النبیؐ پر ایک پر رونق تقریب کا انعقاد کیا ، جس میں برطانیہ بھر سے علماء و مشائخ اہلسنت و الجماعت کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس پروقار روحانی محفل کی صدارت پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کی ، پاکستان سے آئے ہوئے نعت خوانوں نے لوگوں کے دلوں کو نبی کی محبت سے منور کیا ، صدر محفل نے کہا کہ نوجوان نسل کو اسوہ حسنہ کے راستے پر چلنا چاہئے بلکہ نبی کی زندگی سے وابستگی رکھنی چاہئے امت مسلمہ کی نجابت حضورؐ سے وابستگی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے قیامت تک کہ انسانوں کی کامیابی صرف اور صرف حضورؐ کے پیغام رحمت پر عمل کرنے میں ہے ، حضورؐ کی محبت اطاعت عزت و عظمت پر ایمان والے کیلئے بنیادی شرط ہے ، لہٰذا نوجوان اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں آپؐ پوری دنیا کیلئے نجات کا نسخہ لے کر آئے رسول کریمؐ کی تعلیمات کے نسخے پر عمل کرتے ہوئے ہمیں تمام بیماریوں سے نجات مل سکتی ہے میلاد النبیؐ کا انعقاد رسول پاکؐ کے چاہنے والوں نے کیا تھا جن میں انجم چوہدری صدر یوتھ برطانیہ راجہ عبدالقیوم جنرل سکیرٹری برطانیہ مرزا فیصل محمود سینئر نائب صدر برطانیہ راجہ امجد خان کوآرڈی نیٹر یوتھ برطانیہ ثاقب الخیری ڈاکٹر جہانگیر فاروق بٹ میاں مسرور ملک ریاض عمیر پاشا اور علی زیب بھی شامل تھے محفل کے اختتام پر موہ مبارک کی زیارت دی اور لنگ بھی تقسیم کیا گیا اس کے بعد وزیر حکومت نے نوجوانوں سے مخاطب ہوئے ہوے کہا کہ راہداری کا معاہدہ پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہے انشاء اللہ مکمل ہو کر رہے گا ہمارے لئے سب سے ضروری استحکام پاکستان سے فوج کی حکومت کے ساتھ مکمل حمایت ہے اس کو سازشوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور نہ اس پر کسی کو سیاست کرنے دینگے سازش کرنے والے نادان پاکستان کی ترقی پر خوش نہیں ہیں ملکی مفادات کیلئے مثبت سوچ ضروری ہے پاکستان گردابوں سے نکل چکا ہے انشاء اللہ2017ء تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کر دینگے اس کے علاوہ بہترین تعلیم اچھے ہسپتال اور بہتر سفری سہولتیںمہیا کرنے کیلئے میاں نواز شریف کی پوری ٹیم سنجیدگی سے کام کر رہی ہے آنیوالے وقت میں کراچی کی روشنیوں کو بحال کرکے امن کا گہوارہ ثابت کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتر کر سرخرو ہو جائیں ہم عملی سیاسی میدان میں اپنی محنت اور بھروسے سے تعمیراتی کام کر رہے ہیں عمران خان کی طرح خواب نہیں دکھا رہے ملک چلانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں عمران خان تو ایک صوبے کو بھی نہیں سنبھال سکے ہوائی اعلانات نے ان مراریوں کو مسترد کر دیا ہے ، جن حالات میں ہماری ٹیم نے ملک کو سنبھالا تھا پوری قوم جانتی ہے آج وہ حالات نہیں آج امن کی فضاء ہے کاروبار ترقی کر رہے ہیں غریب کی مانگ صرف دووقت کی روٹی نہیں آج اس کی ترجیحات بد ل چکی ہیں یہ مٹرو منصوبے ، ڈرائون کا خاتمہ ، آپریشن ضرب عضب ، ٹیلی کام سیکٹر میں انقلابی اقدامات ، گوادر کا شغر اکنامک راہداری ، ریلوے عوام کی آنکھوں کے سامنے ہیں کراچی مستقبل میں دوبئی بن جائیگا دھرنوں کی سیاست دفن ہو چکی ہے پورے ملک کی قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں اور خاص کر تارکین وطن کی بے لوث محبتیں ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ، یہ آپ کی محب الوطنی ہے کہ اپنا وقت نکال کر پاکستان کے استحکام کیلئے ہمیں مشورے دیئے ہیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے ہمارے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں آخر میں انجم چوہدری نے حکومتی کاموں کو سراہا پاکستان کی سالمیت کیلئے ہر قسم کی قربانی کا عزم کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی کامیاب پالیسوں پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کی مضبوطی مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن کے نوجوان ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔