مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بریڈ فورڈ میں شہیدبھٹو کی سالگرہ کی تقریب،رہنمائوں اور کارکنوں نے کیک کاٹا
بریڈ فورڈ :بریڈ فورڈ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی تقریب انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی اس موقع پر پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر اور بانی رہنمائوں اور کارکنوں نے خصوصی طور کیک کاٹا اور اپنے شہید قائد کے افکار اور نظریے کو زندہ رکھنے اور اس پر کار بند رہنے کا عزم ظاہر کیا سالگرہ کی تقریب میں مشیر وزیراعظم چوہدری حق نواز ، مشیر وزیر اعظم سردار عبدالرحمن ، سابق لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ سٹی اور پیپلز پارٹی کے نظریاتی رہنما راجہ غضنفر خالق ، سینئر رہنما سعید احمد قریشی اور ماموں چوہدری عبدالقیوم اور سابق صدر پی پی بریڈ فورڈ آصف نسیم راٹھور کے علاوہ اہم رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری حق نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں عوام کو سیاسی شعور دیا جبکہ ایک آمر کے سامنے کلمہ حق کہتے ہوئے موت کو گلے لگا لیا انکی قربانی نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کیلئے تھی سابق لارڈ میئر آف بریڈ فورڈ راجہ غضنفر خالق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان میں غریب اور مظلوم طبقے کو زبان دی اور جاگیرداروں کے مقابلے میں ایک عام آرمی کو لاکھڑا کیا جسکی وجہ سے بھٹو کو شہید کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ بھٹو عالمی لیڈر تھے اور انکے افکار سے اسلامی ممالک خوب متاثر ہوئے مگر بد قسمتی سے انہیں شہید کر دیا گیاآج بھی انکے افکار زندہ ہیں انکی فیملی کو بھی شہید کر دیا گیا انہیں دشمن نے نشان عبرت بنانے کا جو وعدہ کیا اس پر وہ عمل پیرا ہے مگر سلام بھٹو خاندان اور انکی قربانیوں کو جو اپنے مشن پر آج بھی گامزن ہے سابق صدر پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ آصف نسیم راٹھور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہر دو میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا اسکی سیاسی قیادت کو قتل کیا گیا مگر پی پی کی قیادت نے کبھی سودے بازی نہیں کی ذوالفقار علی بھٹو سے محترمہ بینظیر بھٹو تک عملی طور پر جانوں کا نظرانہ دیا گیا مگر اپنے افکار اور نظریات پر سودے بازی نہیں کی جسکی وجہ سے پیپلز پارٹی پاکستان کے غریب اور مظلوم طبقے میں آج بھی زندہ ہے اور یہی لوگ بھٹو کے نظریات کا دفاع کرینگے ۔