مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی واحد جماعت جس نے پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا:واجدبرکی ودیگر
برمنگھم :پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو آئین،ایٹمی صلاحیت ،مزائل ٹیکنالوجی اور دیگر پروگراموں سے مُلک کو نوازااور پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا،آج بھی پاکستان میں بھٹو ازم کے ماننے والے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی خاطر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ،مرد حُر آصف علی ذرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو ذرداری کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اورقائد جمہوریت شہید بے نظیر بھٹو کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب منزل حاصل ہو گی اور پاکستان ترقی پزیر ممالک کی فہرست میں شامل ہو گا ان خیالات کا اظہار برمنگھم میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اٹھاسویں سالگرہ کی تقریب سے آزاد کشمیر صدر کے مشیرواجد علی برکی، پیپلز پارٹی برمنگھم کے سابق جنرل سیکرٹری نائب حسین مُغل، سابق کوآرڈینئٹر پی پی پی مڈلینڈ محمد ایو ب سرکھوی، ممبر فیڈرل کونسل چوہدری محمد آمین، سابق کونسلر راجہ شوکت خان نے کیا ، تقریب سے محمد غالب، حماد برکی ، شہزاد اقبال،حاجی لطیف مُغل،چوہدری وحید اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی، مقررین نے کہا شہید زوالفقار علی بھٹو نے استحکام اور بقاء پاکستان کے لیے جان کا نظرانہ پیش کیا مگر آ مریت کے سامنے سرخم تسلیم نہ ہوئے اور جان کی بازی لگا دی ،پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیا دئیں اور مُلک کی سا لمیت کو کبھی خطرے میں نہ ڈالا ، موجودہ بحران کے زمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ آبیاری نہ کی اور مُلک دُشمن قوتوں کے ایجینڈے پر کام کیا ، آج پاکستان کی سلامتی اور بقاء بھٹو کے اُس ویژن کی بنیادوں پر کھڑی ہے جس نے بڑی سے بڑی طاقت کے سامنے کسی پیش کش کو قبول نہ کی ااور ایٹمی طاقت کو پروان چڑہانے کے لیے پاکستان کا ایٹمی پروگرام جاری رکھا ، شہید ذوالفقار علی بھٹو اس بات سے پوری طرح اگاہ تھے اور یہ بات جانتے تھے اس کا سودہ اُنہیں مہنگا پڑے گا مگر ایک بہادر اور مُحب وطن شخص تھے جنوں نے مُلک کی خاطر جان قُربان کر دی۔تقریب سالگرہ سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے اعلی قیادت سے اپیل کی کہ وہ برطانیہ پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے لیے اقدام اُٹھائیں اور انتخابات کا عمل شروع کریں یا پھر برطانیہ میں مرکزی صدر اور جنرل سیکرٹری کا اعلان کریں تاکہ پارٹی کو مذید فعال بنایا جائے، تقریب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کاکیک کا ٹا گیا اور دُعا کی گی۔