مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملت اسلامیہ کے کروڑوں فرزندان توحیداستحکام کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں: پیر عتیق الرحمن
بریڈ فورڈ ... جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر آستانہ عالیہ فیض پور شریف کے سجادہ نشین مولانا پیر محمد پیر محمد عتیق الرحمن ایم ایل اے نے کہا ہے کہ اسلام اللہ تبارک و تعالیٰ کا پسندیدہ دین ہے اور آج دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ایک ارب ستر کروڑ سے زائد مسلمان اس پر صدق دل سے عمل پیرا ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے۔ امت مسلمہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت و رسالت پر ایمان رکھتی ہے اور سیدنا آدم علیہ السلام سے لے کر سیدنا عیسیٰ علیہ السلام تک اس جہان میں آنے والے تمام انبیاء پر بھی ایمان رکھتے ہیں۔ حضور اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تبارک و تعالیٰ کے آخری نبی ہیں اور قیامت تک اب کوئی اور نبی پیدا نہیں ہوسکتا۔ نبوت کے دعوے کرنے والے جھوٹے ہیں اور ان کا ٹھکانہ جہنم ہے۔ قیامت تک اولیاء کرام مشائخ عظام اور علماء حق، قرآن و حدیث کی روشنی میں راہنمائی کرتے رہیں گے۔ وہ بریڈ فورڈ میں خواجگان فیض پور شریف کے روحانی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے جامیہ الکرم کا دورہ کیا جہاں پرنسپل پیرزادہ امداد حسیں نے ان کااستقبال کیا انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ تبارک و تعالیٰ کی آخری کتاب ہے۔ دنیا بھر میں قرآن کے کروڑوں حافظ موجود ہیں۔ اولیاء کاملین نے درس و تدریس تبلیغ و اشاعت میں نمایاں کام کیا اور ہمیشہ امت میں امن کا پیغام دیا۔ گروہی لسانی علاقائی، تعصبات سے بالا تر رہ کر دین کی حقیقی اشاعت کرنے والے اولیاء کاملین و مقبولان بارگاہ ہی ہیں۔ پیر محمد عتیق الرحمن نے خواجگان فیض پور شریف خواجہ خواجگان حضرت اعلیٰ حافظ پیر محمد حیات رحمۃ اللہ علیہ، حضرت خواجہ پیر محمد علی رحمۃ اللہ علیہ و حضور قبلہ پیر محمد فاضل رحمۃ اللہ علیہ کی دینی، تبلیغی و تدریسی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ صدی سے زیادہ عرصہ سے خواجگان کا یہ عظیم مشن پوری آب و تاب اور شان و شوکت سے جاری ہے۔ حضرت اعلیٰ حافظ پیر محمد حیات رحمۃ اللہ علیہ ڈیڑھ صدی پہلے درس و تدریس کے ساتھ لاتعداد لوگوں کو راہ حق و صراط مستقیم پر گامزن کیا۔ لاتعداد مخلوق نے آپ کی پیشانی پر ایک نورانی چمک دیکھی اور جب کسی بھی آنے والے پر آپ نگاہ کرم سے دیکھتے تو اس پر باطنی کیفیت طاری ہوتی، دل و دماغ میں ذکر الٰہی اور آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پچاس سال قبل خواجگان فیض پور شریف کی تین پشتوں کو ایک ساتھ حج و زیارت کی سعادت حاصل ہوئی۔ حافظ پیر محمد علی رحمۃ اللہ علیہ، حضرت خواجہ پیر محمد فاضل رحمۃ اللہ علیہ اور فقیر (محمد عتیق الرحمن) اس میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اسلام کے نام پر عمل میں آیا اور تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستان ایک مضبوط اسلامی مملکت ہے۔ افواج پاکستان دنیا کی ایک بہادر افواج ہے اور ملت اسلامیہ کے کروڑوں فرزندان توحید ملک کے استحکام کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان بیلٹ پیپر کے ذریعے معرض وجود میں آیا اور منتخب جمہوری حکومت کی سلامتی و بقا بے حد ضروری ہے۔