مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امن چاہتے ہیں لیکن بھارت دوستی اورکشمیریوں کےمفادات کوقربان کرکےنہیں:چوہدری طارق فاروق
لوٹن ... بھارت اپنے ہاں پارلیمانی انتخابات کی دوڑ میں کشمیریوں پر جارحانہ کاروائیاں کررہاہے ۔ مقبوضہ وادی کے اندر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور ساتھ ساتھ کنٹرول لائن پر آئے دن فائرنگ ہورہی ہے۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو ان ظالمانہ ہتھکنڈوں سے روکے۔ ان خیالات کا اظہار آزادکشمیراسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق نے مسلم لیگ نواز کے رہنماءاور سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور کی طرف سے اپنے اعزاز میں یہاں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں دئیے گئے عشائیہ کے دوران کیا۔انھوں نے کہاکہ ہم پرامن حالات چاہتے ہیں لیکن بھارت سے دوستی کشمیریوں کے مفادات کو قربان کرکے نہیں۔چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ پاکستان کے حالیہ انتخابات میں کامیابی میاں نوازشریف پر قوم کے اعتماد کی دلیل ہے اورمسلم لیگ ن کی پاکستان میں حکومت کی اچھی کارکردگی سے اقوام عالم میں پاکستان کا نام مزید روشن ہوگا۔ایک مضبوط او ر مستحکم پاکستان کشمیرکے مفاد میں ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمیں بسراقتدارآکر تعلیم اور دوسرے شعبوں کو فروغ دے گی۔ انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیرمیں راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں دن بدن منظم اور مضبوط ہورہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نوازشریف آزاد کشمیرمیں مسلم لیگ ن کو مستحکم اور فعال دیکھناچاہتے ہیں۔ عشائیے کے دوران مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر راجہ زبیرکیانی ، مسلم لیگ ن کے چیئرمین راجہ شفیق ، سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر سماہنی، راجہ عارف خان، چوہدری جہانگیرپوٹھی،راجہ شبیرخان، ڈاکٹراقبال حسین، مرزا ندیم جرال ، شاہداختر راجہ، چوہدری امیرحسین، راجہ اظہر، راجہ نذیر، شفقت علی راجہ اور شیراز چوہدری بھی موجود تھے۔چوہدری طارق فاروق نے کہاکہ مسلم لیگ نوازگروپ آزادکشمیراور پاکستان میں لوگوںکے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے اور و ہ دن دورنہیں جب پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کے قریب آجائے گا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماءاور تقریب کے میزبان سیدحسین شہید سرورنے وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے ملکی صورتحال کو بہتربنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہاکہ اس سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ سید حسین شہیدسرورنے کہاکہ بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز حملوں کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں۔ عالمی برادری کو اس صورتحال کا سختی سے نوٹس لیناچاہیے۔اس موقع پر عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیاگیا کہ وہ مسئلہ کشمیرپرخصوصی توجہ دے اور اس مسئلے کے حل کے لیے اہم کرداراداکرے۔انھوں کی مسلم لیگ ن کوآزادکشمیرمیں فعال بنانے میں چوہدری طارق فاروق کی جدوجہد کو سراہا