مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کمیونٹی کی خدمات کیلئے دن رات کوشش کی ہے:پیر ابو احمدمحمدمقصود مدنی
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
مظلوم کے ساتھی ہو کہ ظالم کے طرفدار؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، گورنر پنجاب کی پاکستانی ہائی کمیشن کے دورہ میں گفتگو
لندن: گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا سفیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہرممکن سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گورنر کا استقبال کیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ملک کیلئے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ایک جامع میکنزم تیار کیا ہے، ان کیلئے وفاق اور پنجاب کی سطح پر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ساتھ ساتھ خصوصی سیل اور ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔ گورنر رفیق رجوانہ نے بیرون ملک پاکستان کا تشخص بہتر بنانے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے گورنر کو برطانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارت بڑھانے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی معاونت پر مبنی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے سفارتخانہ اور قونصل خانوں میں قونصلر سروسز کو بہتر بنانے پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کے تعاون کو سراہا۔