مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کو اپنا کردارادا کرنے کی ضرورت ہےتاکہ کشمیری اپنا بنیادی حق حاصل کرسکیں:طارق فاروق
برمنگھم... مسئلہ کشمیر جو نصف صدی سے حل طلب ہے اور بین الاقوامی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ کشمیری قوم نے آزادی کے حصول کے لئے ڈیڑھ لاکھ سے زاہد قربانی دی ہے آج برطانیہ جیسے جمہوری ملک کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری قوم اپنا بنیادی حق حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار حکومت آزاد کشمیر کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے سٹی کونسل میں برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر مائیک لیڈی کی طرف سے ڈئیے گئے استقبالیہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا چوہدری طارق فاروق نے مسئلہ کشمیر پر خطاب کے دوران اس بات کا اظہار کیا کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں کردار ادا کرسکتا کشمیری قوم اپنی آزادی کو حاصل کرنے کے بہت بڑی قربانی دے رہے ہیںمگر بھارت نہ صرف کشمیری قوم کی زبان کو بندھ کرنا چاہتا ہے ظلم اور جارحیت کی بھی انتہا کردی ہے اور بھارت کنٹرول لائن کی بھی سخت ترین خلاف ورزی کررہا ہے جس میں پاکستان اور کشمیری انسانوں کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ لارڈ میئر کونسلر مائیک لیڈی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری محمد نجیب پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر رہنما چوہدری اسلم آزاد، کونسلر حبیب الرحمن، کونسلر خواجہ محمود، کونسلر چوہدری محمد افضل، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر چوہدری محمد ادریس، کونسلر ماجد علی، کونسلر شفیق شاہ، وحید نجیب اور دیگر نے بھی شرکت کی۔