مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسئلہ کشمیر برطانیہ کاپیدا کردہ ہےحل کیلئے کشمیریوں کی ہرممکن مدد کرنی چاہئے:جنرل ر عبدالقیوم
ایلڈر شارٹ ... جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دی گئیں ہیں اس کا فائدہ عام آدمی اور ملک و قوم کو پہنچنے کا وقت آپہنچا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں استحکام پاکستان، قومی اور ملی یکجہتی کے فروغ کے لئے تمام امور پر درست فیصلے ہوں گے۔مسائل گھمبیر ہونے کے باوجود محب وطن قیادت پر عوام کا اعتماد بحال ہوچکا ہے اورمسلم لیگ ن کی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرکے ملکی معاملات پر اپنی سنجیدگی کا برملا اظہار کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی بقاء اور سالمیت کیلئے متحد ہوکر پاکستان کے خلاف ہونے والی منفی سوچ و فکر اور تشہیر کو شکست دیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایلڈر شاٹ میں رشمور بار و کونسل کے چیمبر میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطابکرتے ہوئے کیا۔ جس کااہتمام سابق میئر کونسلر محمدسلیم چوہدری نے کیا تھا۔ تقریب میں آزادکشمیر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سید منطور گیلانی آزادکشمیر مسلم لیگ ن یوتھ کے چیئرمین ملک حنیف سمیت شمور باروکے میئر کیری برج مین ،چوہدری نثار احمد، چیف ایگزیکٹو اینڈریو لائیڈ، کونسلر چوہدری محمد ایوب، سابق کونسلر راجہ محمد الیاس، سید حسین شہید سرور اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ جنرل عبدالقیوم نے کہا پاک افواج ملکی دفاع کے لئے پوری طرح چاک و چوبند ہیں۔ انہوں نے کونسل کے چیف ایگزیکٹو اور میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر برطانیہ کاچھوڑا ہوا ایک قابل حل مسئلہ ہے۔برطانیہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کونسلر محمدسلیم چوہدری اور انکی دونوں بیٹیاں جس طرح یہاں کی مقامی سیاست میں حصہ لے کرکمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ جسٹس (ر) سید منظور گیلانی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نے آئینی اور دستوری طور پر جن حقوق کا یقین کشمیریوں کیلئے کر رکھا ہے اسکے مطابق کشمیریوں نے پاکستان میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ آزادکشمیر کے لوگوں کو بھی پاکستان کے قومی، صوبائی اور مقامی سطح پر الیکشن لڑنے کی اس طرح اجازت ملنی چاہئے۔ جس طرح خود پاکستانیوں کو ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ میاں محمد نواز شریف کشمیریوں کو اعتمادمیں لے کر آئین میں ضروری اصلاحات لائیں گے۔ آزادکشمیر مسلم لیگ یوتھ کے چیئرمین ملک حنیف نے کہا کہ برطانیہ میں جس طرح پاکستانیوں نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے وہ ہم سب کے لئے قابل تقلید ہے۔ کونسلر محمدسلیم چوہدری نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان موجودہ دور میں خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ کیری برج مین نے تمام مہمانوں کو بار و کونسل کے بارے میں بریفنگ دی اورجنرل عبدالقیوم، ملک حنفی اور جسٹس منظور گیلانی کو بار و کونسل کی جانب سے شیلڈ بھی دی بعدازیں کونسلر سلیم نے اپنی رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ بھی دیا جس میں چوہدری نسیم، چوہدری تنویر احمد، چوہدری ظہیر احمد، حافظ اسرار، چوہدری ایاز، چوہدری اویس احمد، راجہ محمد اقبال، راجہ ارشد محمود، راجہ احمد علی، راجہ عزیز، لیاقت حسین، فاروق چوہدری، شاہد عظیم، نثار احمد، سردار طارق مشتاق، ڈاکٹر محمود شاہ اور رضوان احمد بھی موجود تھے۔