مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لوٹن میں میلاد مصطفیٰ کانفرنس :سید ابن عباس، پیر سید عبدالقادر جیلانی و دیگر کا خطاب
لوٹن:مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز ٹرسٹ کے بانی اور سر پرست اعلیٰ مفکر اسلام ڈاکٹر پیر سید عبدالقادر جیلانی نے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کے زیر سرپرستی32ویں سالانہ جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر ہونے والی میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول شریف کا بارہ تاریخ کی ہر ساعت ہو آنکھ ٹھنڈک اور ہر دل کو سکون کی لازوال دولت عطا کرتا ہے اور عاشقان مصطفیٰ اور پوری کائنات پر اللہ کریم کے انوار و تجلیات کی بارش ہوتی ہے کیونکہ ان مبارک ساعتوں میں سب رسولوں کے رسول تاجرار انبیا ء جن کو رب العزت نے سارے جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپؐ کے نور سے اللہ پاک نے ساری کائنات کو روشن اور منور کر دیا،انہوں نے اپنے علمی خطاب میں واضح کیا کہ تمام رسولوں اور نبیوں کو اللہ پاک نے اپنی اپنی امت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا مگر نبی آخر الزمان جن کے سر پر اللہ نے خاتم الانبیا کا تاج رکھا کی نبوت اور رسالت تمام مخلوق کو اپنے دامن رحمت میں لئے ہوئے ہے اور جب روز قیامت دیگر انبیا کی سرور کائنات اللہ کے پیارے حبیب ان کی امانت و صداقت و نبوت اور پیغام توحید کی گواہی دیکر اپنا شاہد ہونا ثابت کریں گے،کانفرنس کے مہمان خصوصی سید ابن عباس ہائی کمشنر آف پاکستان برائے برطانیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ ایسی جامع اور مکمل ہے جس میں نوع انسانی کیلئے ہر شعبہ حیات میں ہدایت اور رہنمائی موجود ہے،حضور نبی رحمت کا اسوہ حسنہ ہمارے لئے مکمل نمونہ کمال و حیات ہے،امانت و صداقت،عقائد و عبادات،سیاسیات،معاملات،معاشیات و اقتصادیات غرضیکہ زندگی کا کوئی شعبہ بھی ایسا نہیں جس کیلئے سیرت مشعل راہ کا کام نہ دیتی ہو یہی وجہ ہے کہ آپؐ نوع انسانی کے محسن اعظم قرار پاتے ہیں آئیے ہم سب مل کر آج تجدید عہد کریں کہ نبی پاک کے یوم میلاد پر اپنی زندگیوں کے اندر انقلاب پیدا کریں گے اور اللہ کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ان کی سیرت کو اپنا کر اپنی زندگیوں کو گزاریں گے اور برطانیہ میں امن و محبت کے سفیر بن کر رہتے ہوئے یہ پیغام دیں گے کہ اسلام امن و آشتی کا ضامن اور عالمگیر مذہب ہے جو محبتوں کو فروغ دیتا ہے اور فاصلوں اور نفرتوں کو مٹاتا ہے،ہائی کمشنر نے کہا کہ اسلام تو وہ مذہب ہے جو بلا وجہ ایک درخت کاٹنے کی بھی اجازت نہیں دیتا،انہوں نے کہا کہ آج جامعہ غوثیۃ لوٹن سے یہ جذبہ لے کر جائیں کہ ہم اپنے بچو ںکو تعلیم کے اعلیٰ زیور سے آراستہ کریں گے کیونکہ اسلام جبر کے ذریعے نہیں علم کے ذریعے پھیلا انہوں نے کہا کہ علماء کرام مسجدوں میں تعلیم کے فوائد بتائیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں بہتر مستقبل کیلئے تیار ہو سکیں،ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ ان کیلئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ وہ آج عید میلاد النبیؐ کے بہت بڑے جشن میں حاضر ہیں،یہاں پر کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد سے خطاب کر کے بہت مسرت ہو رہی ہے انہوں نے کانفرنس کے آرگنائزر خطیب ملت علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی دینی اور مذہبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اس شاندار کانفرنس کی کامیابی پر ہائی کمیشن کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔آخر میں انہوں نے پاکستان پائندہ باد کے نعرے سے تقریر کا اختتام کیا،سفیر پاکستان کے ساتھ ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری انجم سہیل،منیر احمد اور عملہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے،ہائی کمشنر جب جامعہ کے ہال میں پہنچے تو شرکاء نے کھڑے ہو کر نعروں کی گونج میں ان کا استقبال کیا جبکہ بچوں نے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ میلاد مصطفیٰ ہم اس لئے بھی منا رہے ہیں کہ آپؐ نے اپنی تعلیمات کے ذریعے ہمیں دنیا میں تباہ ہونے سے بچایا اور آخرت میں رسوا ہونے سے بھی بچائیں گے،ایگزیکٹو کونسلر راجہ محمداسلم خان نے کہا کہ مسلمان پر امن لوگ ہیں دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،علامہ محمد طیب ہزاروی،علامہ قاری واجد چشتی،مولانا قاضی عبدالرشید چشتی،علامہ صاحبزادہ قاضی ضیا المصطفیٰ کونسلر ریاض بٹ نے بھی خطاب کیا،قاضی عبدالعزیز چشتی کے نواسے قاضی سعد بن تنزیل نے میلاد کے موضوع پر انگلش میں خطاب کیا،صاحبزادہ نعمان شاہ اور سید عبدالرشید شاہ نے کلام پیش کیا، کانفرنس میںلوٹن کے حلقہ نارتھ سے لیبر ایم پی کیلون ہو پکنز،کونسلر راجہ سلیم اختر،اسلامک سنٹر برینٹ کے چیئرمین چوہدری محمد صدیق،خطیب مولانا نیاز احمد نیازی،گلشن بغداد مسجد بیڈ فورڈ کے چیئرمین چوہدری محمد ضمیر،خطیب حافظ محمد تنویر،لندن کی سماجی شخصیت چوہدری محمد فضل،لوٹن سے چوہدری ڈاکٹر رشید،چوہدری عبدالمجید،ملک اعجاز،پیر سید تاثیر شاہ،چوہدری محمد اکرم،چوہدری محمد اقبال،چوہدری پرویز،محمد آزاد پروانہ،راجہ عبدالقیوم،کونسلر چوہدری محمد ایوب،شبیر ملک،ممتاز بٹ،آزاد ملک،محمد فیاض قریشی،خلیفہ عید گاہ شریف،کاروباری شخصیات شبیر مغل،چوہدری عبدالمجید،چوہدری رزاق،چیئرمین یورپ اینڈ ایشیا ہیومن رائٹس کمیشن راجہ محمد شبیر خان ایڈووکیٹ،راجہ محمد اصغر،راجہ شاکر،عنایت ملک سمیت ہزاروں کی تعداد میں برطانیہ بھر سے عاشقان رسولؐ نے شرکت کی اور اختتام کانفرنس تک بڑی تعداد میں عمایدین موجود رہے۔